bookname
stringclasses 10
values | hadithnumber
float64 0
7.56k
| arabicnumber
float64 1
7.56k
⌀ | text
stringlengths 0
60.1k
| Al-Albani
stringclasses 32
values | Muhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid
stringclasses 26
values | Shuaib Al Arnaut
stringclasses 17
values | Zubair Ali Zai
stringlengths 4
71
⌀ | book
stringclasses 10
values | hadith
int64 0
771
| section
stringclasses 386
values | name
stringclasses 63
values | author
stringclasses 6
values | language
stringclasses 9
values | has_sections
bool 1
class | direction
stringclasses 2
values | source
stringclasses 3
values | comments
stringclasses 2
values | link
stringclasses 63
values | linkmin
stringclasses 63
values | Muhammad Fouad Abd al-Baqi
stringclasses 22
values | Salim al-Hilali
stringclasses 21
values | Abu Ghuddah
stringclasses 24
values | Ahmad Muhammad Shakir
stringclasses 24
values | Bashar Awad Maarouf
stringclasses 6
values |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
Jami At Tirmidhi | 3,867 | 3,867 | مسور بن مخرمہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا اور آپ منبر پر تھے: ”ہشام بن مغیرہ کے بیٹوں نے مجھ سے اجازت مانگی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کا نکاح علی سے کر دیں، تو میں اس کی اجازت نہیں دیتا، نہیں دیتا، نہیں دیتا، مگر ابن ابی طالب چاہیں تو میری بیٹی کو طلاق دے دیں، اور ان کی بیٹی سے شادی کر لیں، اس لیے کہ میری بیٹی میرے جسم کا ٹکڑا ہے، مجھے وہ چیز بری لگتی ہے جو اسے بری لگے اور مجھے ایذا دیتی ہے وہ چیز جو اسے ایذا دے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اسے عمرو بن دینار نے اسی طرح ابن ابی ملیکہ سے اور ابن ابی ملیکہ نے مسور بن مخرمہ سے روایت کیا ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 267 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,868 | 3,868 | بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عورتوں میں سب سے زیادہ محبوب فاطمہ رضی الله عنہ تھیں اور مردوں میں علی رضی الله عنہ تھے، ابراہیم بن سعد کہتے ہیں: یعنی اپنے اہل بیت میں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ | Munkar | null | null | Daif | tirmidhi | 268 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Munkar | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,869 | 3,869 | عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ علی رضی الله عنہ نے ابوجہل کی بیٹی کا ذکر کیا تو اس کی خبر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی، آپ نے فرمایا: ”فاطمہ میرے جسم کا ٹکرا ہے، مجھے تکلیف دیتی ہے وہ چیز جو اسے تکلیف دیتی ہے، اور «تعب» میں ڈالتی ہے مجھے وہ چیز جو اسے «تعب» میں ڈالتی ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اسی طرح ایوب نے ابی ملیکہ سے اور انہوں نے ابن زبیر سے روایت کی ہے جبکہ متعدد لوگوں نے ابن ابی ملیکہ کے واسطہ سے مسور بن مخرمہ سے روایت کی ہے۔ ( جیسا کہ حدیث رقم: ۳۸۸۰ ) ۳- اس بات کا احتمال ہے کہ ابن ابی ملیکہ نے ایک ساتھ دونوں ہی سے روایت کیا ہو ( اور ایسا بہت ہوا ہے ) ۔ | Sahih | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 269 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,870 | 3,870 | زید بن ارقم رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی، فاطمہ، حسن اور حسین رضی الله عنہم سے فرمایا: ”میں لڑنے والا ہوں اس سے جس سے تم لڑو اور صلح جوئی کرنے والا ہوں اس سے جس سے تم صلح جوئی کرو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں اور صبیح مولیٰ ام سلمہ معروف نہیں ہیں۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 270 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,871 | 3,871 | ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن، حسین، علی اور فاطمہ رضی الله عنہم کو ایک چادر سے ڈھانپ کر فرمایا: «اللهم هؤلاء أهل بيتي وخاصتي أذهب عنهم الرجس وطهرهم تطهيرا» ”اے اللہ! یہ میرے اہل بیت اور میرے خاص الخاص لوگ ہیں، تو ان سے گندگی کو دور فرما دے، اور انہیں اچھی طرح سے پاک کر دے“، تو ام سلمہ رضی الله عنہا بولیں: اور میں بھی ان کے ساتھ ہوں اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”تو ( بھی ) خیر پر ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اس باب میں جو حدیثیں مروی ہیں ان میں سب سے اچھی ہے، ۲- اس باب میں عمر بن ابی سلمہ، انس بن مالک، ابوالحمراء، معقل بن یسار، اور عائشہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ | Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 271 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,872 | 3,872 | ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے اٹھنے بیٹھنے کے طور و طریق اور عادت و خصلت میں فاطمہ ۱؎ رضی الله عنہ سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ کسی کو نہیں دیکھا، وہ کہتی ہیں: جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتیں تو آپ اٹھ کر انہیں بوسہ لیتے اور انہیں اپنی جگہ پر بٹھاتے، اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آتے تو وہ اٹھ کر آپ کو بوسہ لیتیں اور آپ کو اپنی جگہ پر بٹھاتیں چنانچہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو فاطمہ آئیں اور آپ پر جھکیں اور آپ کو بوسہ لیا، پھر اپنا سر اٹھایا اور رونے لگیں پھر آپ پر جھکیں اور اپنا سر اٹھایا تو ہنسنے لگیں، پہلے تو میں یہ خیال کرتی تھی کہ یہ ہم عورتوں میں سب سے زیادہ عقل والی ہیں مگر ان کے ہنسنے پر یہ سمجھی کہ یہ بھی آخر ( عام ) عورت ہی ہیں، یعنی یہ کون سا موقع ہنسنے کا ہے، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی تو میں نے ان سے پوچھا کہ یہ کیا بات تھی کہ میں نے تمہیں دیکھا کہ تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکیں پھر سر اٹھایا تو رونے لگیں، پھر جھکیں اور سر اٹھایا تو ہنسنے لگیں، تو انہوں نے کہا: اگر آپ کی زندگی میں یہ بات بتا دیتی تو میں ایک ایسی عورت ہوتی جو آپ کے راز کو افشاء کرنے والی ہوتی، بات یہ تھی کہ پہلے آپ نے مجھے اس بات کی خبر دی کہ اس بیماری میں میں انتقال کر جانے والا ہوں، یہ سن کر میں رو پڑی، پھر آپ نے مجھے بتایا کہ ان کے گھر والوں میں سب سے پہلے میں ان سے ملوں گی، تو یہ سن کر میں ہنسنے لگی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، اور یہ عائشہ سے متعدد سندوں سے آئی ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 272 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,873 | 3,873 | ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن فاطمہ کو بلایا، اور ان سے سرگوشی کی تو وہ رو پڑیں، پھر دوبارہ آپ نے ان سے بات کی تو وہ ہنسنے لگیں، انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بتایا کہ آپ عنقریب وفات پا جائیں گے، تو میں رو پڑی، پھر آپ نے مجھے بتایا کہ میں مریم بنت عمران کو چھوڑ کر اہل جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہوں گی تو میں ہنسنے لگی ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔ | null | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 273 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,874 | 3,874 | جمیع بن عمیر تیمی کہتے ہیں کہ میں اپنے چچا کے ساتھ عائشہ رضی الله عنہا کے پاس آیا تو ان سے پوچھا گیا: لوگوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب کون تھا؟ تو انہوں نے کہا: فاطمہ، پھر پوچھا گیا: مردوں میں کون تھا؟ انہوں نے کہا: ان کے شوہر، یعنی علی، میں خوب جانتی ہوں وہ بڑے صائم اور تہجد گزار تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- ابوجحاف کا نام داود بن ابی عوف ہے، اور سفیان ثوری سے «عن ابی الجحاف» کے بجائے یوں مروی ہے: «حدثنا أبو الجحاف وكان مرضيا» ۔ | Munkar | null | null | Daif | tirmidhi | 274 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Munkar | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,875 | 3,875 | ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجات میں سے کسی پر مجھے اتنا رشک نہیں آیا جتنا خدیجہ پر آیا، اور اگر میں ان کو پا لیتی تو میرا کیا حال ہوتا؟ اور اس کی وجہ محض یہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں کثرت سے یاد کرتے تھے، اگر آپ بکری بھی ذبح کرتے تو ڈھونڈ ڈھونڈ کر خدیجہ کی سہیلیوں کو ہدیہ بھیجتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ | Sahih | null | null | null | tirmidhi | 275 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,876 | 3,876 | ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کسی پر اتنا رشک نہیں کیا جتنا ام المؤمنین خدیجہ رضی الله عنہا پر کیا، حالانکہ مجھ سے تو آپ نے نکاح اس وقت کیا تھا جب وہ انتقال کر چکی تھیں، اور اس رشک کی وجہ یہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جنت میں موتی کے ایک ایسے گھر کی بشارت دی تھی جس میں نہ شور و شغف ہو اور نہ تکلیف و ایذا کی کوئی بات۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- «من قصبٍ» سے مراد موتی کے بانس ہیں۔ | Sahih | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 276 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,877 | 3,877 | علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”دنیا کی عورتوں میں سب سے بہتر ( اپنے زمانہ میں ) خدیجہ بنت خویلد تھیں اور دنیا کی عورتوں میں سب سے بہتر ( اپنے زمانہ میں ) مریم بنت عمران تھیں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں، انس، ابن عباس اور عائشہ رضی الله عنہم سے احادیث آئی ہیں۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 277 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,878 | 3,878 | انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ساری دنیا کی عورتوں میں سے تمہیں مریم بنت عمران، خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد، اور فرعون کی بیوی آسیہ کافی ہیں“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 278 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,879 | 3,879 | ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ لوگ اپنے ہدئیے تحفے بھیجنے کے لیے عائشہ رضی الله عنہا کے دن ( باری کے دن ) کی تلاش میں رہتے تھے، تو میری سوکنیں سب ام سلمہ رضی الله عنہا کے یہاں جمع ہوئیں، اور کہنے لگیں: ام سلمہ! لوگ اپنے ہدایا بھیجنے کے لیے عائشہ رضی الله عنہا کے دن کی تلاش میں رہتے ہیں اور ہم سب بھی خیر کی اسی طرح خواہاں ہیں جیسے عائشہ ہیں، تو تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا کر کہو کہ آپ لوگوں سے کہہ دیں کہ آپ جہاں بھی ہوں ( یعنی جس کے یہاں بھی باری ہو ) وہ لوگ وہیں آپ کو ہدایا بھیجا کریں، چنانچہ ام سلمہ نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ نے اعراض کیا، اور ان کی بات کی طرف کوئی توجہ نہیں دی، پھر آپ ان کی طرف پلٹے تو انہوں نے اپنی بات پھر دہرائی اور بولیں: میری سوکنیں کہتی ہیں کہ لوگ اپنے ہدایا کے لیے عائشہ کی باری کی تاک میں رہتے ہیں تو آپ لوگوں سے کہہ دیں کہ آپ جہاں بھی ہوں وہ ہدایا بھیجا کریں، پھر جب انہوں نے تیسری بار آپ سے یہی کہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام سلمہ تم عائشہ کے سلسلہ میں مجھے نہ ستاؤ کیونکہ عائشہ کے علاوہ تم سب میں سے کوئی عورت ایسی نہیں جس کے لحاف میں مجھ پر وحی اتری ہو“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- بعض راویوں نے اس حدیث کو حماد بن زید سے، حماد نے ہشام بن عروہ سے اور ہشام نے اپنے باپ عروہ کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً روایت کیا ہے، ۳- یہ حدیث ہشام بن عروہ کے طریق سے عوف بن حارث سے بھی آئی ہے جسے عوف بن حارث نے رمیثہ کے واسطہ سے ام سلمہ رضی الله عنہا سے اس کا کچھ حصہ روایت کیا ہے، ہشام بن عروہ سے مروی یہ حدیث مختلف طریقوں سے آئی ہے، ۴- سلیمان بن بلال نے بھی بطریق: «هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة» حماد بن زید کی حدیث کی طرح روایت کی ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 279 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,880 | 3,880 | ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام ایک سبز ریشم کے ٹکڑے پر ان کی تصویر لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور کہا: یہ آپ کی بیوی ہیں، دنیا اور آخرت دونوں میں ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف عبداللہ بن عمرو بن علقمہ کی روایت سے جانتے ہیں، ۲- عبدالرحمٰن بن مہدی نے اس حدیث کو عبداللہ بن عمرو بن علقمہ سے اسی سند سے مرسلاً روایت کیا ہے اور اس میں عائشہ سے روایت کا ذکر نہیں کیا ہے، ۳- ابواسامہ نے اس حدیث کے کچھ حصہ کو ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے باپ سے، انہوں نے عائشہ رضی الله عنہا سے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے ۲؎۔ | Sahih | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 280 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,881 | 3,881 | ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! یہ جبرائیل ہیں، تمہیں سلام کہہ رہے ہیں، میں نے عرض کیا: اور انہیں بھی میری طرف سے سلام اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہوں، آپ وہ دیکھتے ہیں جو ہم نہیں دیکھ پاتے“ ( جیسے جبرائیل کو ) ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 281 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,882 | 3,882 | ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل تمہیں سلام کہہ رہے ہیں تو میں نے عرض کیا: ان پر سلام اور اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں ہوں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 282 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,883 | 3,883 | ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب بھی کوئی حدیث مشکل ہوتی اور ہم نے اس کے بارے میں عائشہ رضی الله عنہا سے پوچھا تو ہمیں ان کے پاس اس کے بارے میں کوئی جانکاری ضرور ملی ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 283 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,884 | 3,884 | موسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی الله عنہا سے زیادہ فصیح کسی کو نہیں دیکھا۔ امام ترمذی کہتے ہی: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Daif | tirmidhi | 284 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,885 | 3,885 | عمرو بن العاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لشکر ذات السلاسل کا امیر مقرر کیا، وہ کہتے ہیں: تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ”عائشہ“، میں نے پوچھا: مردوں میں کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ان کے باپ“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 285 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,886 | 3,886 | عمرو بن العاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ”عائشہ“، انہوں نے پوچھا: مردوں میں؟ آپ نے فرمایا: ”ان کے والد“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے یعنی اسماعیل کی روایت سے جسے وہ قیس سے روایت کرتے ہیں حسن غریب ہے۔ | null | null | null | Sahih | tirmidhi | 286 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,887 | 3,887 | انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں پر عائشہ کی فضیلت اسی طرح ہے جیسے ثرید کی فضیلت دوسرے کھانوں پر ہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- اس باب میں عائشہ، ابوموسیٰ اشعری سے احادیث آئی ہیں، ۳- عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن معمر انصاری سے مراد ابوطوالہ انصاری مدنی ہیں اور وہ ثقہ ہیں، ان سے مالک بن انس نے بھی روایت کی ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 287 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,888 | 3,888 | عمرو بن غالب سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عمار بن یاسر رضی الله عنہ کے پاس عائشہ رضی الله عنہا کی عیب جوئی کی تو انہوں نے کہا: ہٹ مردود بدتر، کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوبہ کو اذیت پہنچا رہا ہے؟ امام ترمذی کہتے ہی: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Daif Isnaad | null | null | Daif | tirmidhi | 288 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif Isnaad | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,889 | 3,889 | عبداللہ بن زیاد اسدی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عمار بن یاسر رضی الله عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ یہ یعنی عائشہ رضی الله عنہا دنیا اور آخرت دونوں میں آپ کی بیوی ہیں ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- اس باب میں علی رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 289 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,890 | 3,890 | انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ آپ سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ”عائشہ“، عرض کیا گیا مردوں میں؟ آپ نے فرمایا: ”ان کے والد“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے یعنی انس کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 290 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,891 | 3,891 | عکرمہ کہتے ہیں کہ فجر کے بعد ابن عباس رضی الله عنہما سے کہا گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے فلاں کا انتقال ہو گیا، تو وہ سجدہ میں گر گئے، ان سے پوچھا گیا: کیا یہ سجدہ کرنے کا وقت ہے؟ تو انہوں نے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا: ”جب تم اللہ کی طرف سے کوئی خوفناک بات دیکھو تو سجدہ کرو“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ازواج کے دنیا سے رخصت ہونے سے بڑی اور کون سی ہو سکتی ہے؟“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ | Hasan | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 291 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,892 | 3,892 | ام المؤمنین صفیہ بنت حی رضی الله عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، مجھے حفصہ اور عائشہ رضی الله عنہما کی طرف سے ایک ( تکلیف دہ ) بات پہنچی تھی جسے میں نے آپ سے ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: تم نے یہ کیوں نہیں کہا؟ کہ تم دونوں مجھ سے بہتر کیسے ہو سکتی ہو، میرے شوہر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور باپ ہارون ہیں، اور چچا موسیٰ ہیں اور جو بات پہنچی تھی وہ یہ تھی کہ حفصہ اور عائشہ رضی الله عنہما نے کہا تھا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک ان سے زیادہ باعزت ہیں، اس لیے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ہیں، اور آپ کے چچا کی بیٹیاں ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- صفیہ کی اس حدیث کو ہاشم کوفی کی روایت سے جانتے ہیں، اور اس کی سند زیادہ قوی نہیں ہے، ۳- اس باب میں انس سے بھی روایت ہے۔ | Daif Isnaad | null | null | Daif | tirmidhi | 292 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif Isnaad | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,893 | 3,893 | ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے سال فاطمہ کو بلایا اور ان کے کان میں کچھ باتیں کہیں تو وہ رو پڑیں، پھر آپ نے دوبارہ ان سے کچھ کہا تو وہ ہنسنے لگیں، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے تو میں نے ان سے ان کے رونے اور ہنسنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بتایا تھا کہ عنقریب آپ وفات پا جائیں گے، تو ( یہ سن کر ) میں رونے لگی تھی، پھر آپ نے جب مجھے یہ بتایا کہ مریم بنت عمران کو چھوڑ کر میں اہل جنت کے تمام عورتوں کی سردار ہوں گی ۱؎، تو یہ سن کر میں ہنسنے لگی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 293 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,894 | 3,894 | انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین صفیہ رضی الله عنہا کو یہ بات پہنچی کہ ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا نے انہیں یہودی کی بیٹی ہونے کا طعنہ دیا ہے، تو وہ رونے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے تو وہ رو رہی تھیں، آپ نے پوچھا: تم کیوں رو رہی ہو؟ تو انہوں نے کہا: حفصہ نے مجھے یہ طعنہ دیا ہے کہ میں یہودی کی بیٹی ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ایک نبی کی بیٹی ہے، تیرا چچا بھی نبی ہے ۱؎ اور تو ایک نبی کے عقد میں ہے، تو وہ کس بات میں تجھ پر فخر کر رہی ہے، پھر آپ نے ( حفصہ سے ) فرمایا: ”حفصہ! اللہ سے ڈر“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 294 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,895 | 3,895 | ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوں اور جب تم میں سے کوئی مر جائے تو اسے خیر باد کہہ دو، یعنی اس کی برائیوں کو یاد نہ کرو“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث ثوری کی روایت سے حسن غریب صحیح ہے اور ثوری سے روایت کرنے والے اسے کتنے کم لوگ ہیں اور یہ حدیث ہشام بن عروہ سے عروہ کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً بھی آئی ہے۔ | Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 295 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,896 | 3,896 | عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے اصحاب میں سے کوئی کسی کی برائی مجھ تک نہ پہنچائے، کیونکہ میں یہ پسند کرتا ہوں کہ جب میں ان کی طرف نکلوں تو میرا سینہ صاف ہو“، عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں: ( ایک بار ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ مال آیا اور آپ نے اسے تقسیم کر دیا، تو میں دو آدمیوں کے پاس پہنچا جو بیٹھے ہوئے تھے اور کہہ رہے تھے: قسم اللہ کی! محمد نے اپنی اس تقسیم سے جو انہوں نے کی ہے نہ رضائے الٰہی طلب کی ہے نہ دار آخرت، جب میں نے اسے سنا تو یہ بات مجھے بری لگی، چنانچہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس کی خبر دی تو آپ کا چہرہ سرخ ہو گیا اور آپ نے فرمایا: ”مجھے جانے دو کیونکہ موسیٰ کو تو اس سے بھی زیادہ ستایا گیا پھر بھی انہوں نے صبر کیا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے غریب ہے اور اس سند میں ایک آدمی کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ | Daif Isnaad | null | null | Daif | tirmidhi | 296 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif Isnaad | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,897 | 3,897 | عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی کسی کی کوئی بات مجھے نہ پہنچائے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: اس حدیث کا کچھ حصہ اس سند کے علاوہ سے بھی عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے مرفوعاً آیا ہے۔ | null | null | null | Daif | tirmidhi | 297 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,898 | 3,898 | ابی بن کعب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں قرآن پڑھ کر سناؤں، چنانچہ آپ نے انہیں «لم يكن الذين كفروا» پڑھ کر سنایا، اس میں یہ بات بھی کہ بیشک دین والی، اللہ کے نزدیک تمام ادیان وملل سے کٹ کر اللہ کی جانب یکسو ہو جانے والی مسلمان عورت ہے، نہ یہودی، نصرانی اور مجوسی عورت، جو کوئی نیکی کرے گا تو اس کی ناقدری ہرگز نہیں کی جائے گی اور آپ نے انہیں یہ بھی بتایا کہ انسان کے پاس مال سے بھری ہوئی ایک وادی ہو تو وہ دوسری بھی چاہے گا، اور اگر اسے دوسری مل جائے تو تیسری چاہے گا، اور انسان کا پیٹ صرف مٹی ہی بھر سکے گی اور اللہ اسی کی توبہ قبول کرتا ہے جو واقعی توبہ کرے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- یہ حدیث اس کے علاوہ دوسری سندوں سے بھی آئی ہے، اسے عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن ابزی نے اپنے والد سے انہوں نے ابی بن کعب رضی الله عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں قرآن پڑھ کر سناؤں“، ۳- اسے قتادہ نے انس سے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی بن کعب سے فرمایا: ”اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں قرآن پڑھ کر سناؤں“۔ | Hasan | null | null | Hasan | tirmidhi | 298 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,899 | 3,899 | ابی بن کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں بھی انصار ہی کا ایک فرد ہوتا“ ۱؎۔ اسی سند سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی روایت ہے کہ آپ نے فرمایا: ”اگر انصار کسی وادی یا گھاٹی میں چلیں تو میں بھی انہیں کے ساتھ ہوں گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔ | Hasan Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 299 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,900 | 3,900 | براء بن عازب رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، یا کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے بارے میں فرمایا: ”ان سے مومن ہی محبت کرتا ہے، اور ان سے منافق ہی بغض رکھتا ہے، جو ان سے محبت کرے گا اس سے اللہ محبت کرے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا اس سے اللہ بغض رکھے گا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 300 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,901 | 3,901 | انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( فتح مکہ کے وقت ) انصار کے کچھ لوگوں کو اکٹھا کیا ۱؎ اور فرمایا: ”کیا تمہارے علاوہ تم میں کوئی اور ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: نہیں سوائے ہمارے بھانجے کے، تو آپ نے فرمایا: ”قوم کا بھانجا تو قوم ہی میں داخل ہوتا ہے“، پھر آپ نے فرمایا: ”قریش اپنی جاہلیت اور ( کفر کی ) مصیبت سے نکل کر ابھی نئے نئے اسلام لائے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ کچھ ان کی دلجوئی کروں اور انہیں مانوس کروں، ( اسی لیے مال غنیمت میں سے انہیں دیا ہے ) کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ لوگ دنیا لے کر اپنے گھروں کو لوٹیں اور تم اللہ کے رسول کو لے کر اپنے گھر جاؤ“، لوگوں نے عرض کیا: کیوں نہیں، ہم اس پر راضی ہیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگ ایک وادی یا گھاٹی میں چلیں اور انصار دوسری وادی یا گھاٹی میں چلیں تو میں انصار کی وادی و گھاٹی میں چلوں گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 301 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,902 | 3,902 | زید بن ارقم رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے انس بن مالک رضی الله عنہ کو خط لکھا اس خط میں وہ ان کی ان لوگوں کے سلسلہ میں تعزیت کر رہے تھے جو ان کے گھر والوں میں سے اور چچا کے بیٹوں میں سے حرّہ ۱؎ کے دن کام آ گئے تھے تو انہوں نے ( اس خط میں ) انہیں لکھا: میں آپ کو اللہ کی طرف سے ایک خوشخبری سناتا ہوں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! انصار کو، ان کی اولاد کو، اور ان کی اولاد کے اولاد کو بخش دے“ ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اسے قتادہ نے بھی نضر بن انس رضی الله عنہ سے اور انہوں نے زید بن ارقم رضی الله عنہ سے روایت کیا ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 302 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,903 | 3,903 | ابوطلحہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی قوم ۱؎ کو سلام کہو، کیونکہ وہ پاکباز اور صابر لوگ ہیں جیسا کہ مجھے معلوم ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 303 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,904 | 3,904 | ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری جامہ دانی جس کی طرف میں پناہ لیتا ہوں یعنی میرے خاص لوگ میرے اہل بیت ہیں، اور میرے راز دار اور امین انصار ہیں تو تم ان کے خطا کاروں کو درگزر کرو اور ان کے بھلے لوگوں کی اچھائیوں کو قبول کرو“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- اس باب میں انس سے بھی روایت ہے۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 304 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Munkar | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,905 | 3,905 | سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو قریش کی رسوائی چاہے گا اللہ اسے رسوا کر دے گا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے غریب ہے، ۲- ہم سے عبد بن حمید نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: مجھے یعقوب بن ابراہیم بن سعد نے خبر دی، وہ کہتے ہیں: مجھ سے میرے والد نے بیان کیا اور انہوں نے صالح بن کیسان سے اور صالح نے ابن شہاب سے اسی سند سے اسی جیسی حدیث روایت کی۔ | Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 305 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,906 | 3,906 | عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو انصار سے بغض نہیں رکھ سکتا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 306 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,907 | 3,907 | انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار میرے راز دار اور میرے خاص الخاص ہیں، لوگ عنقریب بڑھیں گے اور انصار کم ہوتے جائیں گے، تو تم ان کے بھلے لوگوں کی اچھائیوں کو قبول کرو اور ان کے خطا کاروں کی خطاؤں سے درگزر کرو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 307 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,908 | 3,908 | عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! قریش کے پہلوں کو تو نے ( قتل، قید اور ذلت کا ) عذاب چکھایا ہے ۱؎، تو ان کے پچھلوں کو بخشش و عنایت سے نواز دے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ | Hasan Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 308 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,909 | 3,909 | انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللهم اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار ولأبناء أبناء الأنصار ولنساء الأنصار» ”اے اللہ! انصار کو، ان کے بیٹوں کو، ان کے بیٹوں کے بیٹوں کو اور ان کی عورتوں کو بخش دے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Daif | tirmidhi | 309 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,910 | 3,910 | انس بن مالک کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں انصار کے بہتر گھروں کی یا انصار کے بہتر لوگوں کی خبر نہ دوں؟ لوگوں نے عرض کیا: کیوں نہیں اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”سب سے بہتر بنی نجار ہیں، پھر بنی عبدالاشہل ہیں جو ان سے قریب ہیں، پھر بنی حارث بن خزرج ہیں جو ان سے قریب ہیں، پھر بنی ساعدہ ہیں ۱؎، پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کیا اور اپنی انگلیوں کو بند کیا، پھر کھولا جیسے کوئی اپنے ہاتھوں سے کچھ پھینک رہا ہو“ اور فرمایا: ”انصار کے سارے گھروں میں خیر ہے ۲؎“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- انس سے بھی آئی ہے جسے وہ ابواسید ساعدی کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 310 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,911 | 3,911 | ابواسید ساعدی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار کے گھروں میں سب سے بہتر گھر بنی نجار کے گھر ۱؎ ہیں، پھر بنی عبدالاشہل کے، پھر بنی حارث بن خزرج کے پھر بنی ساعدہ کے اور انصار کے سارے گھروں میں خیر ہے“، تو سعد نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی سمجھ رہا ہوں کہ آپ نے ہم پر لوگوں کو فضیلت دی ہے ۲؎ تو ان سے کہا گیا: آپ کو بھی تو بہت سے لوگوں پر فضیلت دی ہے ۳؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- ابواسید ساعدی کا نام مالک بن ربیعہ ہے، ۳- اسی جیسی روایت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے بھی مرفوع طریقہ سے آئی ہے، ۴- اسے معمر نے زہری سے، زہری نے ابوسلمہ اور عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے اور ان دونوں نے ابوہریرہ رضی الله عنہ کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 311 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,912 | 3,912 | جابر بن عبداللہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار کے گھروں میں سب سے بہتر گھر بنی نجار کے گھر ہیں“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 312 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih Lighairihi | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,913 | 3,913 | جابر عبداللہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار میں سب سے بہتر بنی عبدالاشہل ہیں“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 313 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih Lighairihi | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,914 | 3,914 | علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے یہاں تک کہ جب ہم حرہ سقیا ۱؎ میں پہنچے جو سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کا محلہ تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللهم إن إبراهيم كان عبدك وخليلك ودعا لأهل مكة بالبركة وأنا عبدك ورسولك أدعوك لأهل المدينة أن تبارك لهم في مدهم وصاعهم مثلي ما باركت لأهل مكة مع البركة بركتين» ”مجھے وضو کا پانی دو“، چنانچہ آپ نے وضو کیا، پھر آپ قبلہ رخ کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے اللہ! ابراہیم تیرے بندے اور تیرے دوست ہیں اور انہوں نے اہل مکہ کے لیے برکت کی دعا فرمائی، اور میں تیرا بندہ اور تیرا رسول ہوں، اور تجھ سے اہل مدینہ کے لیے دعا کرتا ہوں کہ تو ان کے مد اور ان کی صاع میں اہل مکہ کو جو تو نے برکت دی ہے اس کی دوگنا برکت فرما، اور ہر برکت کے ساتھ دو برکتیں ( یعنی اہل مکہ کی دوگنی برکت عطا فرما ۲؎ ) “۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں عائشہ، عبداللہ بن زید اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے احادیث آئی ہیں۔ | Sahih | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 314 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,915 | 3,915 | علی اور ابوہریرہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان ( مسجد نبوی ) جو حصہ ہے وہ جنت کی کیاریوں میں سے ایک کیاری ہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، اور یہ حدیث ابوہریرہ رضی الله عنہ سے اس سند کے علاوہ دوسری سندوں سے بھی مرفوعاً آئی ہے۔ | Hasan Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 315 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,916 | 3,916 | ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان جو حصہ ہے وہ جنت کی کیاریوں میں سے ایک کیاری ہے“۔ | Hasan Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 316 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan Sahih | Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,917 | 3,917 | عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مدینہ میں مر سکتا ہو تو اسے چاہیئے کہ وہیں مرے کیونکہ جو وہاں مرے گا میں اس کے حق میں سفارش کروں گا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے یعنی ایوب سختیانی کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے، ۲- اس باب میں سبیعہ بنت حارث اسلمیہ سے بھی روایت ہے۔ | Sahih | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 317 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,918 | 3,918 | عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ان کی ایک آزاد کردہ لونڈی ان کے پاس آئی اور ان سے کہنے لگی میں گردش زمانہ کی شکار ہوں اور عراق جانا چاہتی ہوں، تو انہوں نے کہا: تو شام کیوں نہیں چلی جاتی جو حشر و نشر کی سر زمین ہے، ( آپ نے کہا ) «اصبري لكاع» ! کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے اس کی ( مدینہ کی ) سختی اور تنگی معیشت پر صبر کیا تو میں قیامت کے دن اس کے لیے گواہ یا سفارشی ہوں گا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث عبیداللہ کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے، ۲- اس باب میں ابو سعید خدری، سفیان بن ابی زہیر اور سبیعہ اسلمیہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ | Sahih | null | null | Sahih - Bukhari And Muslim | tirmidhi | 318 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,919 | 3,919 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کے شہروں میں ویرانی کے اعتبار سے مدینہ سب سے آخری شہر ہو گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف جنادہ کی روایت سے جانتے ہیں، جسے وہ ہشام بن عروہ سے روایت کرتے ہیں، ۲- محمد بن اسماعیل بخاری نے اس حدیث کے ابوہریرہ رضی الله عنہ پر تعجب کا اظہار کیا ہے ( یعنی ایسی بات کیسے صحیح ہو سکتی ہے ) ۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 319 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,920 | 3,920 | جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام پر بیعت کی، پھر اسے مدینہ میں بخار آ گیا تو وہ اعرابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پاس آیا اور کہنے لگا، آپ مجھے میری بیعت پھیر دیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انکار کیا، پھر وہ دوبارہ آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا: آپ میری بیعت مجھے پھیر دیں تو پھر آپ نے انکار کیا، پھر وہ اعرابی مدینہ چھوڑ کر چلا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مدینہ ایک بھٹی کے مثل ہے جو دور کر دیتا ہے اپنے کھوٹ کو اور خالص کر دیتا ہے پاک کو“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابوہریرہ رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 320 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,921 | 3,921 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے تھے کہ اگر میں مدینہ میں ہرنوں کو چرتے دیکھوں تو انہیں نہ ڈراؤں اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”اس کی دونوں پتھریلی زمینوں ۱؎ کے درمیان کا حصہ حرم ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں سعد، عبداللہ بن زید، انس، ابوایوب، زید بن ثابت، رافع بن خدیج، سہل بن حنیف اور جابر رضی الله عنہ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 321 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,922 | 3,922 | انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احد پہاڑ نظر آیا تو آپ نے فرمایا: ”یہ ایسا پہاڑ ہے کہ یہ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے، اے اللہ! ابراہیم نے مکہ کو حرام کیا اور میں اس ( مدینہ ) کی دونوں پتھریلی زمینوں کے بیچ کے حصہ کو حرام قرار دے رہا ہوں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 322 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,923 | 3,923 | جریر بن عبداللہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے میری طرف وحی کی کہ مدینہ، بحرین اور قنسرین ان تینوں میں سے جہاں بھی تم جاؤ وہی تمہارا دار الہجرت ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف فضل بن موسیٰ کی روایت سے جانتے ہیں اور ان سے ابوعمار یعنی حسین بن حریث روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ | Mawdu | null | null | Daif | tirmidhi | 323 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Mawdu | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,924 | 3,924 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مدینہ کی تنگی معیشت اور اس کی سختیوں پر جو صبر کرے گا میں قیامت کے دن اس کے لیے گواہ اور سفارشی ہوں گا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، ۲- اس باب میں ابو سعید خدری، سفیان بن ابی زہیر اور سبیعہ اسلمیہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- صالح بن ابی صالح سہیل بن ابی صالح کے بھائی ہیں۔ | Sahih | null | null | Sahih Muslim | tirmidhi | 324 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,925 | 3,925 | عبداللہ بن عدی بن حمراء زہری کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو «حزوراء» ( چھوٹا ٹیلہ ) پر کھڑے دیکھا، آپ نے فرمایا: ”قسم اللہ کی! بلاشبہ تو اللہ کی سر زمین میں سب سے بہتر ہے اور اللہ کی زمینوں میں اللہ کے نزدیک سب سے محبوب سر زمین ہے، اگر مجھے تجھ سے نہ نکالا جاتا تو میں نہ نکلتا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے، ۲- اسے یونس نے بھی زہری سے اسی طرح روایت کیا ہے، اور اسے محمد بن عمرو نے بطریق: «أبي سلمة عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم» روایت کیا ہے، اور زہری کی حدیث جو بطریق: «أبي سلمة عن عبد الله بن عدي ابن حمراء» آئی ہے وہ میرے نزدیک زیادہ صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 325 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,926 | 3,926 | عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ”کتنا پاکیزہ شہر ہے تو اور تو کتنا مجھے محبوب ہے، میری قوم نے مجھے تجھ سے نہ نکالا ہوتا تو میں تیرے علاوہ کہیں اور نہ رہتا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 326 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,927 | 3,927 | سلمان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلمان! تم مجھ سے بغض نہ رکھو کہ تمہارا دین ہاتھ سے جاتا رہے“، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں کیسے آپ سے بغض رکھ سکتا ہوں اور حال یہ ہے کہ اللہ نے آپ ہی کے ذریعہ ہمیں ہدایت بخشی ہے، آپ نے فرمایا: ”تم عربوں سے بغض رکھو گے تو مجھ سے بغض رکھو گے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف ابوبدر شجاع بن ولید کی روایت سے جانتے ہیں، ۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا: ابوظبیان نے سلمان کا زمانہ نہیں پایا ہے اور سلمان علی سے پہلے وفات پا گئے تھے۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 327 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,928 | 3,928 | عثمان بن عفان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عربوں کو دھوکہ دیا وہ میری شفاعت میں شامل نہ ہو گا اور اسے میری محبت نصیب نہ ہو گی“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- ہم اسے صرف حصین بن عمر احمسی کی روایت سے جانتے ہیں اور وہ مخارق سے روایت کرتے ہیں، اور حصین محدثین کے نزدیک زیادہ قوی نہیں ہیں۔ | Mawdu | null | null | Daif | tirmidhi | 328 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Mawdu | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,929 | 3,929 | محمد بن رزین کی والدہ کہتی ہیں کہ جب کوئی عرب مرتا تو ام جریر پر اس کی موت بڑی سخت ہو جاتی یعنی انہیں زبردست صدمہ ہوتا تو ان سے کہا گیا کہ ہم آپ کو دیکھتے ہیں کہ جب کوئی عرب مرتا ہے تو آپ کو بہت صدمہ پہنچتا ہے؟ تو انہوں نے کہا: میں نے اپنے مالک کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عربوں کی ہلاکت قرب قیامت کی نشانی ہے“۔ محمد بن رزین کہتے ہیں: ان کے مالک کا نام طلحہ بن مالک ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف سلیمان بن حرب کی روایت سے جانتے ہیں۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 329 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,930 | 3,930 | ام شریک رضی الله عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ دجال سے بھاگیں گے، یہاں تک کہ پہاڑوں پر جا رہیں گے“، ام شریک رضی الله عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس وقت عرب کہاں ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: ”وہ ( تعداد میں ) تھوڑے ہوں گے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih Muslim | tirmidhi | 330 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,931 | 3,931 | سمرہ بن جندب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «سام» عربوں کے جد امجد ہیں اور «یافث» رومیوں کے اور «حام» حبشیوں کے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے اور «یافث»، «یافِتُ» اور «یَفِتُ» تینوں لغتیں ہیں۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 331 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,932 | 3,932 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کا بیان ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عجم کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”مجھے ان پر یا ان کے بعض لوگوں پر تم سے یا تمہارے بعض لوگوں سے زیادہ اعتماد ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے ہم اسے صرف ابوبکر بن عیاش کی روایت سے جانتے ہیں، ۲- اور صالح بن ابی صالح کو صالح بن مہران مولی عمرو بن حریث بھی کہا جاتا ہے۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 332 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,933 | 3,933 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جس وقت سورۃ الجمعہ نازل ہوئی ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، آپ نے اس کی تلاوت فرمائی، جب «وآخرين منهم لما يلحقوا بهم» پر پہنچے تو آپ سے ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ کون لوگ ہیں جو ابھی ہم سے ملے نہیں ہیں تو آپ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، وہ کہتے ہیں: اور سلمان فارسی ہم میں موجود تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ سلمان کے اوپر رکھا اور فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر ایمان ثریا پر بھی ہو گا تو بھی اس کے کچھ لوگ اسے حاصل کر لیں گے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- اور یہ متعدد سندوں سے ابوہریرہ رضی الله عنہ سے مرفوع طریقہ سے آئی ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 333 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,934 | 3,934 | زید بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”اے اللہ! ان کے دلوں کو ہماری طرف پھیر دے اور ہمارے صاع اور مد میں ہمیں برکت دے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ہم اسے یعنی زید بن ثابت کی اس حدیث کو صرف عمران قطان کی روایت سے جانتے ہیں۔ | Hasan Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 334 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan Sahih | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,935 | 3,935 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس اہل یمن آئے وہ نرم دل اور رقیق القلب ہیں، ایمان یمنی ہے اور حکمت بھی یمنی ہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابن عباس اور ابن مسعود رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ | Sahih | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 335 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,936 | 3,936 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلطنت ( حکومت ) قریش میں رہے گی، اور قضاء انصار میں اور اذان حبشہ میں اور امانت قبیلہ ازد میں یعنی یمن میں“۔ | Sahih | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 336 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,937 | 3,937 | انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «ازد» ( اہل یمن ) زمین میں اللہ کے شیر ہیں، لوگ انہیں گرانا چاہتے ہیں اور اللہ انہیں اٹھانا چاہتا ہے، اور لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا کہ آدمی کہے گا، کاش! میرا باپ ازدی ہوتا، کاش میری ماں! ازدیہ ہوتی“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ۲- یہ حدیث اس سند سے انس سے موقوف طریقہ سے آئی ہے، اور یہ ہمارے نزدیک زیادہ صحیح ہے۔ | Daif | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 337 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,938 | 3,938 | انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ اگر ہم ازدی ( یعنی قبیلہ ازد کے ) نہ ہوں تو ہم آدمی ہیں ہی نہیں ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ | Sahih Isnaad Mauquf | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 338 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih Isnaad Mauquf | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,939 | 3,939 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ اتنے میں ایک شخص آیا ( میرا خیال ہے کہ وہ قبیلہ قیس کا تھا ) اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! قبیلہ حمیر پر لعنت فرمائیے، تو آپ نے اس سے چہرہ پھیر لیا، پھر وہ دوسری طرف سے آپ کے پاس آیا، آپ نے پھر اس سے اپنا چہرہ پھیر لیا، پھر وہ دوسری طرف سے آیا تو آپ نے پھر اپنا چہرہ پھیر لیا، پھر وہ دوسری طرف سے آیا تو آپ نے اپنا چہرہ پھیر لیا اور فرمایا: ”اللہ حمیر پر رحم کرے، ان کے منہ میں سلام ہے، ان کے ہاتھ میں کھانا ہے، اور وہ امن و ایمان والے لوگ ہیں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے عبدالرزاق کی روایت سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ۲- اور میناء سے بہت سی منکر حدیثیں روایت کی جاتی ہیں۔ | Mawdu | null | null | Daif | tirmidhi | 339 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Mawdu | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,940 | 3,940 | ابوایوب انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار، مزینہ، جہینہ، غفار، اشجع اور جو قبیلہ عبدالدار کے ہوں وہ میرے رفیق ہیں، ان کا اللہ کے علاوہ کوئی اور رفیق نہیں، اور اللہ اور اس کے رسول ان کے رفیق ہیں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih Muslim | tirmidhi | 340 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,941 | 3,941 | null | null | null | Sahih | tirmidhi | 341 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
|||
Jami At Tirmidhi | 3,942 | 3,942 | جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ثقیف کے تیروں نے ہمیں زخمی کر دیا، تو آپ اللہ سے ان کے لیے بد دعا فرمائیں، آپ نے فرمایا: «اللهم اهد ثقيفا» ”اے اللہ! ثقیف کو ہدایت دے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 342 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,943 | 3,943 | عمران بن حصین رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور آپ تین قبیلوں ثقیف، بنی حنیفہ اور بنی امیہ کو ناپسند کرتے تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ | Daif Isnaad | null | null | Daif | tirmidhi | 343 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif Isnaad | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,944 | 3,944 | عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ثقیف میں ایک جھوٹا اور ایک تباہی مچانے والا ظالم شخص ہو گا“ ۱؎۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 344 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,945 | 3,945 | ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جوان اونٹنی ہدیہ میں دی، اور آپ نے اس کے عوض میں اسے چھ اونٹنیاں عنایت فرمائیں، پھر بھی وہ آپ سے خفا رہا یہ خبر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ نے اللہ کی حمد و ثنا کی پھر فرمایا: ”فلاں نے مجھے ایک اونٹنی ہدیہ میں دی تھی، میں نے اس کے عوض میں اسے چھ جوان اونٹنیاں دیں، پھر بھی وہ ناراض رہا، میں نے ارادہ کر لیا ہے کہ اب سوائے قریشی، یا انصاری، یا ثقفی ۱؎ یا دوسی کے کسی کا ہدیہ قبول نہ کروں“، اس حدیث میں مزید کچھ اور باتیں بھی ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث متعدد سندوں سے ابوہریرہ رضی الله عنہ سے آئی ہے، ۲- اور یزید بن ہارون ایوب ابوالعلاء سے روایت کرتے ہیں، اور وہ ایوب بن مسکین ہیں اور انہیں ابن ابی مسکین بھی کہا جاتا ہے، اور شاید یہی وہ حدیث ہے جسے انہوں نے ایوب سے اور ایوب نے سعید مقبری سے روایت کی ہے، اور ایوب سے مراد ایوب ابوالعلاء ہیں۔ | Sahih | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 345 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,946 | 3,946 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ قبیلہ بنی فزارہ کے ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ان اونٹوں میں سے جو اسے غابہ میں ملے تھے ایک اونٹنی ہدیہ میں دی تو آپ نے اسے اس کا کچھ عوض دیا، لیکن وہ آپ سے خفا رہا، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر فرماتے سنا کہ ”عربوں میں سے کچھ لوگ مجھے ہدیہ دیتے ہیں اور اس کے بدلہ میں انہیں جس قدر میرے پاس ہوتا ہے میں دیتا ہوں، پھر بھی وہ خفا رہتا ہے اور برابر مجھ سے اپنی خفگی جتاتا رہتا ہے، قسم اللہ کی! اس کے بعد میں عربوں میں سے کسی بھی آدمی کا ہدیہ قبول نہیں کروں گا سوائے قریشی، انصاری یا ثقفی یا دوسی کے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے اور یہ یزید بن ہارون کی روایت سے جسے وہ ایوب سے روایت کرتے ہیں زیادہ صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 346 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,947 | 3,947 | ابوعامر اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ہی اچھے ہیں قبیلہ اسد اور قبیلہ اشعر کے لوگ، جو لڑائی سے بھاگتے نہیں اور نہ مال غنیمت میں خیانت کرتے ہیں، وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں“، عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں: پھر میں نے اسے معاویہ رضی الله عنہ سے بیان کیا تو انہوں نے کہا: اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا، بلکہ آپ نے یہ فرمایا کہ ”وہ مجھ سے ہیں اور میری طرف ہیں“، تو میں نے عرض کیا: میرے باپ نے مجھ سے اس طرح نہیں بیان کیا، بلکہ انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں“، معاویہ رضی الله عنہ نے کہا: تو تم اپنے باپ کی حدیثوں کے زیادہ جانکار ہو۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف وہب بن جریر کی روایت سے جانتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اسد قبیلہ اسد ہی کے لوگ ہیں۔ | Daif | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 347 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,948 | 3,948 | عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ قبیلہ اسلم کو سلامت رکھے اور بنی غفار کو اللہ کو بخشے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابوذر، ابوبرزہ اسلمی اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے ہی احادیث آئی ہیں۔ | Sahih | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 348 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,949 | 3,949 | Sahih | null | null | null | tirmidhi | 349 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | Hasan Sahih |
|||
Jami At Tirmidhi | 3,950 | 3,950 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! غفار، اسلم، مزنیہ اور جو جہنیہ کے لوگ“ یا آپ نے فرمایا: ”جہنیہ اور جو مزنیہ کے لوگ ہیں اللہ کے نزدیک قیامت کے دن اسد، طی اور غطفان سے بہتر ہوں گے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 350 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,951 | 3,951 | عمران بن حصین رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ قبیلہ بنی تمیم کے لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے تو آپ نے فرمایا: ”اے بنی تمیم! خوش ہو جاؤ“، وہ لوگ کہنے لگے: آپ نے ہمیں بشارت دی ہے، تو ( کچھ ) دیجئیے، وہ کہتے ہیں: یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک متغیر ہو گیا، اتنے میں یمن کے کچھ لوگ آ گئے تو آپ نے فرمایا: ”تمہیں لوگ بشارت قبول کر لو“، جب بنی تمیم نے اسے قبول نہیں کیا تو ان لوگوں نے کہا: ہم نے قبول کر لیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih Bukhari | tirmidhi | 351 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,952 | 3,952 | ابوبکرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبائل اسلم، غفار اور مزینہ، قبائل تمیم، اسد، غطفان اور بنی عامر بن صعصعہ سے بہتر ہیں“، اور آپ اس کے ساتھ اپنی آواز اونچی کر رہے تھے، تو لوگ کہنے لگے: نامراد ہوئے اور خسارے میں رہے، آپ نے فرمایا: ”وہ ان ( قبائل یعنی تمیم، اسد، غطفان اور بنی عامر بن صعصعہ ) سے بہتر ہیں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 352 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,953 | 3,953 | عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ہمارے شام میں برکت عطا فرما، اے اللہ! ہمارے یمن میں برکت عطا فرما“، لوگوں نے عرض کیا: اور ہمارے نجد میں، آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! ہمارے شام میں برکت عطا فرما، اور ہمارے یمن میں برکت عطا فرما“، لوگوں نے عرض کیا: اور ہمارے نجد میں، آپ نے فرمایا: ”یہاں زلزلے اور فتنے ہیں، اور اسی سے شیطان کی سینگ نکلے گی“، ( یعنی شیطان کا لشکر اور اس کے مددگار نکلیں گے ) ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے یعنی ابن عون کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے، ۲- یہ حدیث بطریق: «سالم بن عبد الله بن عمر عن أبيه عن النبي صلى الله عليه وسلم» بھی آئی ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih Bukhari | tirmidhi | 353 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,954 | 3,954 | زید بن ثابت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کاغذ کے پرزوں سے قرآن کو مرتب کر رہے تھے، تو آپ نے فرمایا: ”مبارکبادی ہو شام کے لیے“، ہم نے عرض کیا: کس چیز کی اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”اس بات کی کہ رحمن کے فرشتے ان کے لیے اپنے بازو بچھاتے ہیں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف یحییٰ بن ایوب کی روایت سے جانتے ہیں۔ | Sahih | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 354 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,955 | 3,955 | Hasan | null | null | Hasan | tirmidhi | 355 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan | Hasan |
|||
Jami At Tirmidhi | 3,956 | 3,956 | Hasan | null | null | null | tirmidhi | 356 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan | Hasan Sahih |