bookname
stringclasses 10
values | hadithnumber
float64 0
7.56k
| arabicnumber
float64 1
7.56k
⌀ | text
stringlengths 0
60.1k
| Al-Albani
stringclasses 32
values | Muhammad Muhyi Al-Din Abdul Hamid
stringclasses 26
values | Shuaib Al Arnaut
stringclasses 17
values | Zubair Ali Zai
stringlengths 4
71
⌀ | book
stringclasses 10
values | hadith
int64 0
771
| section
stringclasses 386
values | name
stringclasses 63
values | author
stringclasses 6
values | language
stringclasses 9
values | has_sections
bool 1
class | direction
stringclasses 2
values | source
stringclasses 3
values | comments
stringclasses 2
values | link
stringclasses 63
values | linkmin
stringclasses 63
values | Muhammad Fouad Abd al-Baqi
stringclasses 22
values | Salim al-Hilali
stringclasses 21
values | Abu Ghuddah
stringclasses 24
values | Ahmad Muhammad Shakir
stringclasses 24
values | Bashar Awad Maarouf
stringclasses 6
values |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
Jami At Tirmidhi | 3,576 | 3,576 | عبداللہ بن بسر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے باپ کے پاس آئے، ہم نے آپ کے کھانے کے لیے کچھ پیش کیا تو آپ نے اس میں سے کھایا، پھر آپ کے لیے کچھ کھجوریں لائی گئیں، تو آپ کھجوریں کھانے اور گھٹلی اپنی دونوں انگلیوں سبابہ اور وسطی ( شہادت اور بیچ کی انگلی سے ( دونوں کو ملا کر ) پھینکتے جاتے تھے، شعبہ کہتے ہیں: جو میں کہہ رہا ہوں وہ میرا گمان و خیال ہے، اللہ نے چاہا تو صحیح ہو گا، آپ دونوں انگلیوں کے بیچ میں گٹھلی رکھ کر پھینک دیتے تھے، پھر آپ کے سامنے پینے کی کوئی چیز لائی گئی تو آپ نے پی اور اپنے دائیں جانب ہاتھ والے کو تھما دیا ( جب آپ چلنے لگے تو ) آپ کی سواری کی لگام تھامے تھامے میرے باپ نے آپ سے عرض کیا، آپ ہمارے لیے دعا فرما دیجئیے، آپ نے فرمایا: «اللهم بارك لهم فيما رزقتهم واغفر لهم وارحمهم» ”اے اللہ! ان کے رزق میں برکت عطا فرما اور انہیں بخش دے اور ان پر رحمت نازل فرما“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس سند کے علاوہ دوسری سند سے بھی یہ حدیث عبداللہ بن بسر سے آئی ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih Muslim | tirmidhi | 207 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,577 | 3,577 | زید رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کہے: «أستغفر الله العظيم الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه» ”میں مغفرت مانگتا ہوں اس بزرگ و برتر اللہ سے جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، جو زندہ ہے اور ہر چیز کا نگہبان ہے اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں“، تو اس کی مغفرت کر دی جائے گی اگرچہ وہ لشکر ( و فوج ) سے بھاگ ہی کیوں نہ آیا ہو۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ | Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 208 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,578 | 3,578 | عثمان بن حنیف رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک نابینا شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: آپ دعا فرما دیجئیے کہ اللہ مجھے عافیت دے، آپ نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں دعا کروں اور اگر چاہو تو صبر کیے رہو، کیونکہ یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ( و سود مند ) ہے“۔ اس نے کہا: دعا ہی کر دیجئیے، تو آپ نے اسے حکم دیا کہ ”وہ وضو کرے، اور اچھی طرح سے وضو کرے اور یہ دعا پڑھ کر دعا کرے: «اللهم إني أسألك وأتوجه إليك بنبيك محمد نبي الرحمة إني توجهت بك إلى ربي في حاجتي هذه لتقضى لي اللهم فشفعه» ”اے اللہ! میں تجھ سے مانگتا ہوں اور تیرے نبی محمد جو نبی رحمت ہیں کے وسیلے سے تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں، میں نے آپ کے واسطہ سے اپنی اس ضرورت میں اپنے رب کی طرف توجہ کی ہے تاکہ تو اے اللہ! میری یہ ضرورت پوری کر دے تو اے اللہ تو میرے بارے میں ان کی شفاعت قبول کر ۱؎“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے اور ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں یعنی ابو جعفر کی روایت سے، ۲- اور ابوجعفر خطمی ہیں ۳- اور عثمان بن حنیف یہ سہل بن حنیف کے بھائی ہیں۔ | Sahih | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 209 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,579 | 3,579 | عمرو بن عنبسہ رضی الله عنہ کا بیان ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”رب تعالیٰ اپنے بندے سے سب سے زیادہ قریب رات کے آخری نصف حصے کے درمیان میں ہوتا ہے، تو اگر تم ان لوگوں میں سے ہو سکو جو رات کے اس حصے میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو تم بھی اس ذکر میں شامل ہو کر ان لوگوں میں سے ہو جاؤ ( یعنی تہجد پڑھو ) “۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 210 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,580 | 3,580 | عمارہ بن زعکرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ میرا بندہ کامل بندہ وہ ہے جو مجھے اس وقت یاد کرتا ہے جب وہ جنگ کے وقت اپنے مدمقابل ( دشمن ) کے سامنے کھڑا ہو رہا ہوتا ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں، اس کی سند قوی نہیں ہے، اس ایک حدیث کے سوا ہم عمارہ بن زعکرہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی اور روایت نہیں جانتے، ۲- اللہ کے قول «وهو ملاق قرنه» کا معنی و مطلب یہ ہے کہ لڑائی و جنگ کے وقت، یعنی ایسے وقت اور ایسی گھڑی میں بھی وہ اللہ کا ذکر کرتا ہے۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 211 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,581 | 3,581 | قیس بن سعد بن عبادہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ ( سعد بن عبادہ ) نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرنے کے لیے آپ کے حوالے کر دیا، وہ کہتے ہیں: میں نماز پڑھ کر بیٹھا ہی تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے، آپ نے اپنے پیر سے ( مجھے اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ) ایک ٹھوکر لگائی پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ نہ بتا دوں“، میں نے کہا: کیوں نہیں ضرور بتائیے، آپ نے فرمایا: ”وہ «لا حول ولا قوة إلا بالله» ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 212 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,582 | 3,582 | صفوان بن سلیم کہتے ہیں کہ کوئی بھی فرشتہ «لا حول ولا قوة إلا بالله» کہے بغیر زمین سے نہیں اٹھتا ( نہیں اڑتا ) ۔ | null | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 213 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,583 | 3,583 | حمیضہ بنت یاسر اپنی دادی یسیرہ رضی الله عنہا سے روایت کرتی ہیں، یسیرہ ہجرت کرنے والی خواتین میں سے تھیں، کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”تمہارے لیے لازم اور ضروری ہے کہ تسبیح پڑھا کرو تہلیل اور تقدیس کیا کرو ۱؎ اور انگلیوں پر ( تسبیحات وغیرہ کو ) گنا کرو، کیونکہ ان سے ( قیامت میں ) پوچھا جائے گا اور انہیں گویائی عطا کر دی جائے گی، اور تم لوگ غفلت نہ برتنا کہ ( اللہ کی ) رحمت کو بھول بیٹھو“۔ امام ترمذی کہتے: ہم اس حدیث کو صرف ہانی بن عثمان کی روایت سے جانتے ہیں اور محمد بن ربیعہ نے بھی ہانی بن عثمان سے روایت کی ہے۔ | Daif | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 214 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,584 | 3,584 | انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جہاد کرتے ( لڑتے ) تو یہ دعا پڑھتے: «اللهم أنت عضدي وأنت نصيري وبك أقاتل» ”اے اللہ! تو میرا بازو ہے، تو ہی میرا مددگار ہے اور تیرے ہی سہارے میں لڑتا ہوں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ۲- اور «عضدی» کے معنی ہیں تو میرا مددگار ہے۔ | Sahih | null | null | Daif | tirmidhi | 215 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,585 | 3,585 | عبداللہ عمرو بن العاص رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بہتر دعا عرفہ والے دن کی دعا ہے اور میں نے اب تک جو کچھ ( بطور ذکر ) کہا ہے اور مجھ سے پہلے جو دوسرے نبیوں نے کہا ہے ان میں سب سے بہتر دعا یہ ہے: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير» ”اللہ واحد کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے ( ساری کائنات کی ) بادشاہت ہے، اسی کے لیے ساری تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے غریب ہے، ۲- حماد بن ابی حمیدیہ محمد بن ابی حمید ہیں اور ان کی کنیت ابوابراہیم انصاری مدنی ہے اور یہ محدثین کے نزدیک زیادہ قوی نہیں ہیں۔ | Hasan | null | null | Daif | tirmidhi | 216 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,586 | 3,586 | عمر بن خطاب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھایا، آپ نے فرمایا: ”کہو «اللهم اجعل سريرتي خيرا من علانيتي واجعل علانيتي صالحة اللهم إني أسألك من صالح ما تؤتي الناس من المال والأهل والولد غير الضال ولا المضل» ”اے اللہ! میرا باطن میرے ظاہر سے اچھا کر دے اور میرے ظاہر کو نیک کر دے۔ اور لوگوں کو جو مال تو بیوی اور بچے کی شکل میں دیتا ہے ان میں سے اچھا مال دے جو نہ خود گمراہ ہوں اور نہ دوسروں کو گمراہ کریں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں اور اس کی سند قوی نہیں ہے۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 217 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,587 | 3,587 | عاصم بن کلیب بن شہاب کے دادا شہاب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، آپ نماز پڑھا رہے تھے، آپ نے اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا تھا، اور اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھا، انگلیاں بند کی تھیں ( یعنی مٹھی باندھ رکھی تھی ) اور «سبابہ» ( شہادت کی انگلی ) کھول رکھی تھی اور آپ یہ دعا کر رہے تھے: «يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك» ”اے دلوں کے پھیرنے والے میرا دل اپنے دین پر جما دے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔ | Munkar | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 218 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Munkar | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,588 | 3,588 | ثابت بنانی اپنے شاگرد محمد بن سالم سے کہتے ہیں کہ جب تمہیں درد ہو تو جہاں درد اور تکلیف ہو وہاں ہاتھ رکھو پھر پڑھو: «بسم الله أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد من وجعي هذا» ”اللہ کے نام سے اللہ کی عزت و قدرت کے سہارے میں اپنی اس تکلیف کے شر سے جو میں محسوس کر رہا ہوں پناہ چاہتا ہوں“۔، پھر ( درد کی جگہ سے ) ہاتھ ہٹا لو پھر ایسے ہی طاق ( تین یا پانچ یا سات ) بار کرو، کیونکہ انس بن مالک نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ایسا ہی بیان کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، اور محمد بن سالم یہ بصریٰ شیخ ہیں۔ | Sahih | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 219 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,589 | 3,589 | ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ دعا سکھائی: «اللهم هذا استقبال ليلك واستدبار نهارك وأصوات دعاتك وحضور صلواتك أسألك أن تغفر لي» ”اے اللہ! یہ تیری رات کے آنے اور تیرے دن کے جانے کا وقت ہے اور تجھے یاد کرنے کی آوازوں اور تیری نماز کے لیے پہنچنے کا وقت ہے میں ( ایسے وقت میں ) اپنی مغفرت کے لیے تجھ سے درخواست کرتا ہوں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے اور ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ۲- حفصہ بنت ابی کثیر کو ہم نہیں جانتے اور نہ ہی ہم ان کے باپ کو جانتے ہیں۔ | Daif | null | null | Hasan | tirmidhi | 220 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,590 | 3,590 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بھی کوئی بندہ خلوص دل سے «لا إله إلا الله» کہے گا اور کبائر سے بچتا رہے گا تو اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیئے جائیں گے، اور یہ کلمہ «لا إله إلا الله» عرش تک جا پہنچے گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔ | Hasan | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 221 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,591 | 3,591 | زیاد بن علاقہ کے چچا قطبہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے تھے: «اللهم إني أعوذ بك من منكرات الأخلاق والأعمال والأهواء» ”اے اللہ! میں تجھ سے بری عادتوں، برے کاموں اور بری خواہشوں سے پناہ مانگتا ہوں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ۲- اور زیاد بن علاقہ کے چچا کا نام قطبہ بن مالک ہے اور یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ہیں۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 222 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,592 | 3,592 | عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک بار ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے ۱؎، اسی دوران ایک شخص نے کہا: «الله أكبر كبيرا والحمد لله كثيرا وسبحان الله بكرة وأصيلا» ”اللہ بہت بڑائی والا ہے، اور ساری تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اور پاکی ہے اللہ تعالیٰ کے لیے صبح و شام“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( سنا تو ) پوچھا: ”ایسا ایسا کس نے کہا ہے؟“ لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: میں نے کہا ہے، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”میں اس کلمے کو سن کر حیرت میں پڑ گیا، اس کلمے کے لیے آسمان کے دروازے کھولے گئے“۔ ابن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں: جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات سنی ہے میں نے ان کا پڑھنا کبھی نہیں چھوڑا ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، ۲- حجاج بن ابی عثمان یہ حجاج بن میسرہ صواف ہیں، ان کی کنیت ابوصلت ہے اور یہ محدثین کے نزدیک ثقہ ہیں۔ فائدہ ۱؎: ”نماز پڑھ رہے تھے“ سے مراد: ہم لوگ نماز شروع کر چکے تھے، اتنے میں وہ آدمی آیا اور دعا ثناء کی جگہ اس نے یہی کلمات کہے، اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تقریر ( تصدیق ) کر دی، تو گویا ثناء کی دیگر دعاؤں کے ساتھ یہ دعا بھی ایک ثناء ہے، امام نسائی دعا ثناء کے باب ہی میں اس حدیث کو لاتے ہیں، اس لیے بعض علماء کا یہ کہنا کہ «سبحانک اللہم …» کے سواء ثنا کی بابت منقول ساری دعائیں سنن و نوافل سے تعلق رکھتی ہیں، صحیح نہیں ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih Muslim | tirmidhi | 223 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,593 | 3,593 | ابوذر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی عیادت کی ( یہاں راوی کو شبہ ہو گیا ) یا انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کی، تو انہوں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان، اے اللہ کے رسول! کون سا کلام اللہ کو زیادہ پسند ہے؟ آپ نے فرمایا: ”وہ کلام جو اللہ نے اپنے فرشتوں کے لیے منتخب فرمایا ہے ( اور وہ یہ ہے ) «سبحان ربي وبحمده سبحان ربي وبحمده» ”میرا رب پاک ہے اور تعریف ہے اسی کے لیے، میرا رب پاک ہے اور ہر طرح کی حمد اسی کے لیے زیبا ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih Muslim | tirmidhi | 224 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,594 | 3,594 | انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اذان اور اقامت کے درمیان مانگی جانے والی دعا لوٹائی نہیں جاتی“، ( یعنی قبول ہو جاتی ہے ) لوگوں نے پوچھا: اس دوران ہم کون سی دعا مانگیں، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”دنیا اور آخرت ( دونوں ) میں عافیت مانگو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے، یحییٰ بن ابان نے اس حدیث میں اس عبارت کا اضافہ کیا ہے کہ ان لوگوں نے عرض کیا کہ ہم کیا کہیں؟ آپ نے فرمایا: ”دنیا و آخرت میں عافیت ( یعنی امن و سکون ) مانگو“۔ | Munkar | null | null | Daif | tirmidhi | 225 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Munkar | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,595 | 3,595 | انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اذان اور اقامت کے درمیان کی دعا رد نہیں کی جاتی ہے“، ( یعنی ضرور قبول ہوتی ہے۔ ) امام ترمذی کہتے ہیں: ابواسحاق ہمدانی نے برید بن ابی مریم کوفی سے اور برید کوفی نے انس کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے ہی روایت کی ہے، اور یہ زیادہ صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 226 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,596 | 3,596 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہلکے پھلکے لوگ آگے نکل گئے“، لوگوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! یہ ہلکے پھلکے لوگ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی یاد و ذکر میں ڈوبے رہنے والے لوگ، ذکر ان کا بوجھ ان کے اوپر سے اتار کر رکھ دے گا اور قیامت کے دن ہلکے پھلکے آئیں گے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 227 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,597 | 3,597 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ساری کائنات سے کہ جس پر سورج طلوع ہوتا ہے مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ میں: «سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر» ”اللہ پاک ہے، تعریف اللہ کے لیے ہے اور اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود برحق نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے“، کہوں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih Muslim | tirmidhi | 228 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,598 | 3,598 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین لوگ ہیں جن کی دعا رد نہیں ہوتی: ایک روزہ دار، جب تک کہ روزہ نہ کھول لے، ( دوسرے ) امام عادل، ( تیسرے ) مظلوم، اس کی دعا اللہ بدلیوں سے اوپر تک پہنچاتا ہے، اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، اور رب کہتا ہے: میری عزت ( قدرت ) کی قسم! میں تیری مدد کروں گا، بھلے کچھ مدت کے بعد ہی کیوں نہ ہو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- سعدان قمی یہ سعدان بن بشر ہیں، ان سے عیسیٰ بن یونس، ابوعاصم اور کئی بڑے محدثین نے روایت کی ہے ۳- اور ابومجاہد سے مراد سعد طائی ہیں ۴- اور ابومدلہ ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کے آزاد کردہ غلام ہیں ہم انہیں صرف اسی حدیث کے ذریعہ سے جانتے ہیں اور یہی حدیث ان سے اس حدیث سے زیادہ مکمل اور لمبی روایت کی گئی ہے۔ | Daif | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 229 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,599 | 3,599 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا پڑھی: «اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وزدني علما الحمد لله على كل حال وأعوذ بالله من حال أهل النار» ”اے اللہ! مجھے اس علم سے نفع دے جو تو نے مجھے سکھایا ہے اور مجھے وہ علم سکھا جو مجھے فائدہ دے اور میرا علم زیادہ کر، ہر حال میں اللہ ہی کے لیے تعریف ہے اور میں جہنمیوں کے حال سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Daif | tirmidhi | 230 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,600 | 3,600 | ابوہریرہ رضی الله عنہ یا ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے نامہ اعمال لکھنے والے فرشتوں کے علاوہ بھی کچھ فرشتے ہیں جو زمین میں گھومتے پھرتے رہتے ہیں، جب وہ کسی قوم کو اللہ کا ذکر کرتے ہوئے پاتے ہیں تو ایک دوسرے کو پکارتے ہیں: آؤ آؤ یہاں ہے تمہارے مطلب و مقصد کی بات، تو وہ لوگ آ جاتے ہیں، اور انہیں قریبی آسمان تک گھیر لیتے ہیں، اللہ ان سے پوچھتا ہے: ”میرے بندوں کو کیا کام کرتے ہوئے چھوڑ آئے ہو؟“ وہ کہتے ہیں: ہم انہیں تیری تعریف کرتے ہوئے تیری بزرگی بیان کرتے ہوئے اور تیرا ذکر کرتے ہوئے چھوڑ آئے ہیں، وہ کہتا ہے: ”کیا انہوں نے مجھے دیکھا ہے ( یا بن دیکھے ہوئے ہی میری عبادت و ذکر کئے جا رہے ہیں ) “ وہ جواب دیتے ہیں: نہیں، اللہ کہتا ہے: ”اگر وہ لوگ مجھے دیکھ لیں تو کیا صورت و کیفیت ہو گی؟“ وہ جواب دیتے ہیں، وہ لوگ اگر تجھے دیکھ لیں تو وہ لوگ اور بھی تیری تعریف کرنے لگیں، تیری بزرگی بیان کریں گے اور تیرا ذکر بڑھا دیں گے، وہ پوچھتا ہے: ”وہ لوگ کیا چاہتے اور مانگتے ہیں؟“ فرشتے کہتے ہیں: وہ لوگ جنت مانگتے ہیں، اللہ پوچھتا ہے ”کیا ان لوگوں نے جنت دیکھی ہے؟“ وہ جواب دیتے ہیں: نہیں، وہ پوچھتا ہے: ”اگر یہ دیکھ لیں تو ان کی کیا کیفیت ہو گی؟“ وہ کہتے ہیں: ان کی طلب اور ان کی حرص اور بھی زیادہ بڑھ جائے گی، وہ پھر پوچھتا ہے: ”وہ لوگ کس چیز سے پناہ مانگتے ہیں“، وہ کہتے ہیں: جہنم سے، وہ پوچھتا ہے: ”کیا ان لوگوں نے جہنم دیکھ رکھی ہے؟“ وہ کہتے ہیں: نہیں، وہ پوچھتا ہے: ”اگر یہ لوگ جہنم کو دیکھ لیں تو ان کی کیا کیفیت ہو گی؟“ وہ کہتے ہیں: اگر یہ جہنم دیکھ لیں تو اس سے بہت زیادہ دور بھاگیں گے، زیادہ خوف کھائیں گے اور بہت زیادہ اس سے پناہ مانگیں گے، پھر اللہ کہے گا ”میں تمہیں گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے ان سب کی مغفرت کر دی ہے“، وہ کہتے ہیں: ان میں فلاں خطاکار شخص بھی ہے، ان کے پاس مجلس میں بیٹھنے نہیں بلکہ کسی ضرورت سے آیا تھا، ( اور بیٹھ گیا تھا ) اللہ فرماتا ہے، ”یہ ایسے ( معزز و مکرم ) لوگ ہیں کہ ان کا ہم نشیں بھی محروم نہیں رہ سکتا ( ہم نے اسے بھی بخش دیا ) “۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- یہ حدیث اس سند کے علاوہ دوسری سند سے بھی ابوہریرہ رضی الله عنہ سے آئی ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 231 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,601 | 3,601 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «لا حول ولا قوة إلا بالله» کثرت سے پڑھا کرو، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے“۔ مکحول کہتے ہیں: جس نے کہا: «لا حول ولا قوة إلا بالله ولا منجا من الله إلا إليه» تو اللہ تعالیٰ اس سے ستر طرح کے ضرر و نقصان کو دور کر دیتا ہے، جن میں کمتر درجے کا ضرر فقر ( و محتاجی ) ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: اس کی سند متصل نہیں ہے، مکحول نے ابوہریرہ رضی الله عنہ سے نہیں سنا ہے۔ | Maqtu | null | null | Daif | tirmidhi | 232 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Maqtu | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,602 | 3,602 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی کی ایک دعا مقبول ہوتی ہے اور میں نے اپنی دعا اپنی امت کی شفاعت کے لیے محفوظ کر رکھی ہے، اس دعا کا فائدہ ان شاءاللہ امت کے ہر اس شخص کو حاصل ہو گا جس نے مرنے سے پہلے اللہ کے ساتھ کچھ بھی شرک نہ کیا ہو گا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Bukhari And Muslim | tirmidhi | 233 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,603 | 3,603 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کہتا ہے: میں اپنے بندے کے میرے ساتھ گمان کے مطابق ہوتا ہوں ۱؎، جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو اس کے ساتھ ہوتا ہوں، اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے جی میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے جماعت ( لوگوں ) میں یاد کرتا ہے تو میں اسے اس سے بہتر جماعت میں یاد کرتا ہوں ( یعنی فرشتوں میں ) اگر کوئی مجھ سے قریب ہونے کے لیے ایک بالشت آگے بڑھتا ہے تو اس سے قریب ہونے کے لیے میں ایک ہاتھ آگے بڑھتا ہوں، اور اگر کوئی میری طرف ایک ہاتھ آگے بڑھتا ہے تو میں اس کی طرف دو ہاتھ بڑھتا ہوں، اگر کوئی میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس حدیث کی تفسیر میں اعمش سے مروی ہے کہ اللہ نے یہ جو فرمایا ہے کہ ”جو شخص میری طرف ایک بالشت بڑھتا ہے میں اس کی طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہوں“، اس سے مراد یہ ہے کہ میں اپنی رحمت و مغفرت کا معاملہ اس کے ساتھ کرتا ہوں، ۳- اور اسی طرح بعض اہل علم نے اس حدیث کی تفسیر یہ کی ہے کہ اس سے مراد جب بندہ میری اطاعت اور میرے مامورات پر عمل کر کے میری قربت حاصل کرنا چاہتا ہے تو میں اپنی رحمت و مغفرت لے کر اس کی طرف تیزی سے لپکتا ہوں۔ | Sahih | null | null | Daif | tirmidhi | 234 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,604 | 3,604 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «استعيذوا بالله من عذاب جهنم واستعيذوا بالله من عذاب القبر استعيذوا بالله من فتنة المسيح الدجال واستعيذوا بالله من فتنة المحيا والممات» ”اللہ سے پناہ مانگو جہنم کے عذاب سے، اللہ سے پناہ مانگو قبر کے عذاب سے، اللہ سے پناہ مانگو مسیح دجال کے فتنے سے اور اللہ سے پناہ مانگو زندگی اور موت کے فتنے سے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih Isnaad | null | null | Sahih | tirmidhi | 235 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih Isnaad | Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,604.02 | 3,604.02 | null | null | null | null | tirmidhi | 236 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | null |
|||
Jami At Tirmidhi | 3,604.03 | 3,604.03 | null | null | null | null | tirmidhi | 237 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | null |
|||
Jami At Tirmidhi | 3,604.04 | 3,604.04 | null | null | null | null | tirmidhi | 238 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | null |
|||
Jami At Tirmidhi | 3,604.05 | 3,604.05 | null | null | null | null | tirmidhi | 239 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | null |
|||
Jami At Tirmidhi | 3,604.06 | 3,604.06 | null | null | null | null | tirmidhi | 240 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | null |
|||
Jami At Tirmidhi | 3,604.07 | 3,604.07 | null | null | null | null | tirmidhi | 241 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | null |
|||
Jami At Tirmidhi | 3,604.08 | 3,604.08 | null | null | null | null | tirmidhi | 242 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | null |
|||
Jami At Tirmidhi | 3,604.09 | 3,604.09 | null | null | null | null | tirmidhi | 243 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | null |
|||
Jami At Tirmidhi | 3,604.1 | 3,604.1 | null | null | null | null | tirmidhi | 244 | Chapters on Supplication | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | null |
|||
Jami At Tirmidhi | 3,605 | 3,605 | واثلہ بن اسقع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے اسماعیل علیہ السلام کا انتخاب فرمایا ۱؎ اور اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے بنی کنانہ کا، اور بنی کنانہ میں سے قریش کا، اور قریش میں سے بنی ہاشم کا، اور بنی ہاشم میں سے میرا انتخاب فرمایا ”۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Daif | null | null | Sahih Muslim | tirmidhi | 1 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,606 | 3,606 | واثلہ بن اسقع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے کنانہ کا انتخاب فرمایا اور کنانہ سے قریش کا اور قریش میں سے ہاشم کا اور بنی ہاشم میں سے میرا انتخاب فرمایا ”۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 2 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,607 | 3,607 | عباس بن عبدالمطلب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! قریش کے لوگ بیٹھے اور انہوں نے قریش میں اپنے حسب کا ذکر کیا تو آپ کی مثال کھجور کے ایک ایسے درخت سے دی جو کسی کوڑے خانہ پر ( اگا ) ہو تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا، اس نے اس میں سے دو گروہوں کو پسند کیا، اور مجھے ان میں سب سے اچھے گروہ ( یعنی اولاد اسماعیل ) میں پیدا کیا، پھر اس نے قبیلوں کو چنا اور مجھے بہتر قبیلے میں سے کیا، پھر گھروں کو چنا اور مجھے ان گھروں میں سب سے بہتر گھر میں کیا، تو میں ذاتی طور پر بھی ان میں سب سے بہتر ہوں اور گھرانے کے اعتبار سے بھی بہتر ہوں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 3 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,608 | 3,608 | مطلب بن ابی وداعہ کہتے ہیں کہ عباس رضی الله عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، گویا انہوں نے کوئی چیز سنی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”میں کون ہوں؟“ لوگوں نے کہا: آپ اللہ کے رسول ہیں سلامتی ہو آپ پر، آپ نے فرمایا: ”میں محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب ہوں، اللہ نے مخلوق کو پیدا کیا تو مجھے ان کے سب سے بہتر مخلوق میں کیا، پھر ان کے دو گروہ کئے تو مجھے ان کے بہتر گروہ میں کیا، پھر انہیں قبیلوں میں بانٹا تو مجھے ان کے سب سے بہتر قبیلہ میں کیا، پھر ان کے کئی گھر کیے تو مجھے ان کے سب سے بہتر گھر میں کیا اور شخصی طور پر بھی مجھے ان میں سب سے بہتر بنایا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- جس طرح اسماعیل بن ابی خالد نے یزید بن ابی زیاد سے اور یزید بن ابی زیاد نے عبداللہ بن حارث کے واسطہ سے عباس بن عبدالمطلب سے روایت کی ہے اسی طرح سفیان ثوری نے بھی یزید بن ابی زیاد سے روایت کی ہے ( وہ یہی روایت ہے ) ۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 4 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,609 | 3,609 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ لوگوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! نبوت آپ کے لیے کب واجب ہوئی؟ تو آپ نے فرمایا: ”جب آدم روح اور جسم کے درمیان تھے“ ۱؎۔ ( یعنی ان کی پیدائش کی تیاری ہو رہی تھی ) ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ۲- اس باب میں میسرہ فجر سے بھی روایت آئی ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 5 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,610 | 3,610 | انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب لوگ ( قبروں سے ) اٹھائے جائیں گے تو میں پہلا وہ شخص ہوں گا جس سے زمین شق ہو گی اور جب وہ دربار الٰہی میں آئیں گے تو میں ان کا خطیب ہوں گا، اور جب وہ مایوس اور ناامید ہو جائیں گے تو میں انہیں خوشخبری سنانے والا ہوں گا، حمد کا پرچم اس دن میرے ہاتھ میں ہو گا، اور میں اپنے رب کے نزدیک اولاد آدم میں سب سے بہتر ہوں اور یہ کوئی فخر کی بات نہیں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 6 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,611 | 3,611 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں پہلا وہ شخص ہوں گا جس سے زمین شق ہو گی پھر مجھے جنت کے جوڑوں میں سے ایک جوڑا پہنایا جائے گا، پھر میں عرش کے داہنی جانب کھڑا ہوں گا، میرے علاوہ وہاں مخلوق میں سے کوئی اور کھڑا نہیں ہو سکے گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 7 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,612 | 3,612 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے میرے لیے وسیلہ کا سوال کرو، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وسیلہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”یہ جنت کا سب سے اونچا درجہ ہے جسے صرف ایک ہی شخص پا سکتا ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ میں ہوں گا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، اس کی سند زیادہ قوی نہیں ہے، ۲- کعب غیر معروف شخص ہیں، ہم لیث بن سلیم کے علاوہ کسی اور کو نہیں جانتے ہیں جس نے ان سے روایت کی ہو۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 8 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,613 | 3,613 | ابی بن کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء میں میری مثال ایک ایسے آدمی کی ہے جس نے ایک گھر بنایا اور اسے بہت اچھا بنایا، مکمل اور نہایت خوبصورت بنایا، لیکن اس میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی، لوگ اس میں پھرتے تھے اور اس کی خوبصورتی کو دیکھ کر تعجب کرتے تھے اور کہتے تھے، کاش اس اینٹ کی جگہ بھی پوری ہو جاتی، تو میں نبیوں میں ایسے ہی ہوں جیسی خالی جگہ کی یہ اینٹ ہے“۔ | Sahih | null | null | Daif | tirmidhi | 9 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,614 | 3,614 | عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم مؤذن کی آواز سنو تو وہی کہو جو مؤذن کہتا ہے ۱؎ پھر میرے اوپر صلاۃ ( درود ) بھیجو کیونکہ جس نے میرے اوپر ایک بار درود بھیجا تو اللہ اس پر دس بار اپنی رحمتیں نازل فرمائے گا، پھر میرے لیے وسیلہ مانگو کیونکہ وہ جنت میں ایک ( ایسا بلند ) درجہ ہے جس کے لائق اللہ کے بندوں میں سے صرف ایک بندہ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ بندہ میں ہی ہوں اور جس نے میرے لیے ( اللہ سے ) وسیلہ مانگا تو اس کے لیے میری شفاعت حلال ہو گئی“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: اس سند میں مذکور عبدالرحمٰن بن جبیر قرشی، مصری اور مدنی ہیں اور نفیر کے پوتے عبدالرحمٰن بن جبیر شامی ہیں۔ | Sahih | null | null | Sahih Muslim | tirmidhi | 10 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,615 | 3,615 | ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں قیامت کے دن اولاد آدم کا سردار ہوں گا اور میرے ہاتھ میں حمد کا پرچم ہو گا اور اس پر مجھے گھمنڈ نہیں، اور آدم اور آدم کے علاوہ جتنے بھی نبی ہوں گے سب میرے پرچم کے نیچے ہوں گے، اور میں پہلا وہ شخص ہوں گا جس کے لیے زمین شق ہو گی، اور سب سے پہلے قبر سے میں اٹھوں گا اور اس پر مجھے گھمنڈ نہیں“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس حدیث میں ایک واقعہ مذکور ہے، ۲- اسے اسی سند سے ابونضرہ سے روایت ہے، وہ اسے ابن عباس رضی الله عنہما کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ | Sahih | null | null | Daif | tirmidhi | 11 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,616 | 3,616 | عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کچھ لوگ بیٹھے آپ کے حجرے سے نکلنے کا انتظار کر رہے تھے، کہتے ہیں: پھر آپ نکلے یہاں تک کہ جب آپ ان کے قریب آئے تو انہیں آپس میں بحث کرتے سنا، آپ نے ان کی باتیں سنیں، کوئی کہہ رہا تھا، تعجب ہے اللہ نے اپنی مخلوق میں سے ابراہیم علیہ السلام کو اپنا دوست بنایا، دوسرے نے کہا: موسیٰ سے اس کا کلام کرنا کتنا زیادہ تعجب خیز معاملہ ہے، اور ایک نے کہا: عیسیٰ علیہ السلام اللہ کا کلمہ اور اس کی روح ہیں، اور ایک دوسرے نے کہا: آدم کو اللہ نے تو چن لیا ہے، تو آپ نکل کر ان کے سامنے آئے اور انہیں سلام کیا اور فرمایا: ”میں نے تمہاری باتیں سن لی ہیں اور ابراہیم علیہ السلام کے خلیل اللہ ہونے پر تعجب میں پڑنے کو بھی، واقعی وہ ایسے ہی ہیں اور موسیٰ علیہ السلام کے اللہ کے نجی اللہ ہونے پر، اور وہ بھی واقعی ایسے ہی ہیں اور عیسیٰ علیہ السلام کے کلمۃ اللہ اور روح اللہ ہونے پر، اور وہ بھی واقعی ایسے ہی ہیں اور آدم کے اللہ کا برگزیدہ ہونے پر، اور وہ بھی واقعی ایسے ہی ہیں، سن لو! میں اللہ کا حبیب ہوں اور اس پر مجھے گھمنڈ نہیں، قیامت کے دن حمد کا پرچم میرے ہاتھ میں ہو گا اور اس پر مجھے گھمنڈ نہیں اور قیامت کے دن میں پہلا وہ شخص ہوں گا جو شفاعت ( سفارش ) کرے گا اور جس کی شفاعت ( سفارش ) سب سے پہلے قبول کی جائے گی اور اس پر مجھے گھمنڈ نہیں اور میں پہلا وہ شخص ہوں گا جو جنت کی کنڈی ہلائے گا تو اللہ میرے لیے جنت کو کھول دے گا، پھر وہ مجھے اس میں داخل کرے گا اور میرے ساتھ فقراء مومنین ہوں گے اور اس پر مجھے گھمنڈ نہیں اور میں اگلوں اور پچھلوں میں سب سے زیادہ معزز ہوں اور اس پر مجھے گھمنڈ نہیں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 12 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,617 | 3,617 | عبداللہ بن سلام رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ تورات میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے احوال لکھے ہوئے ہیں اور یہ بھی کہ عیسیٰ بن مریم انہیں کے ساتھ دفن کئے جائیں گے۔ ابوقتیبہ کہتے ہیں کہ ابومودود نے کہا: حجرہ مبارک میں ایک قبر کی جگہ باقی ہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے، سند میں راوی نے عثمان بن ضحاک کہا اور مشہور ضحاک بن عثمان مدنی ہے۔ | Daif | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 13 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,618 | 3,618 | انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب وہ دن ہوا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( پہلے پہل ) مدینہ میں داخل ہوئے تو اس کی ہر چیز پرنور ہو گئی، پھر جب وہ دن آیا جس میں آپ کی وفات ہوئی تو اس کی ہر چیز تاریک ہو گئی اور ابھی ہم نے آپ کے دفن سے ہاتھ بھی نہیں جھاڑے تھے کہ ہمارے دل بدل گئے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 14 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,619 | 3,619 | قیس بن مخرمہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں واقعہ فیل ۱؎ کے سال پیدا ہوئے، وہ کہتے ہیں: عثمان بن عفان نے قباث بن اشیم ( جو قبیلہ بنی یعمر بن لیث کے ایک فرد ہیں ) سے پوچھا کہ آپ بڑے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؟ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے بڑے ہیں اور پیدائش میں، میں آپ سے پہلے ہوں ۲؎، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھی والے سال میں پیدا ہوئے، میری ماں مجھے اس جگہ پر لے گئیں ( جہاں ابرہہ کے ہاتھیوں پر پرندوں نے کنکریاں برسائی تھیں ) تو میں نے دیکھا کہ ہاتھیوں کی لید بدلی ہوئی ہے اور سبز رنگ کی ہو گئی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف محمد بن اسحاق کی روایت سے جانتے ہیں۔ | Daif Isnaad | null | null | Sahih | tirmidhi | 15 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif Isnaad | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,620 | 3,620 | ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ابوطالب شام کی طرف ( تجارت کی غرض سے ) نکلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی قریش کے بوڑھوں میں ان کے ساتھ نکلے، جب یہ لوگ بحیرہ راہب کے پاس پہنچے تو وہیں پڑاؤ ڈال دیا اور اپنی سواریوں کے کجاوے کھول دیے، تو راہب اپنے گرجا گھر سے نکل کر ان کے پاس آیا حالانکہ اس سے پہلے یہ لوگ اس کے پاس سے گزرتے تھے، لیکن وہ کبھی ان کی طرف متوجہ نہیں ہوتا تھا، اور نہ ان کے پاس آتا تھا، کہتے ہیں: تو یہ لوگ اپنی سواریاں ابھی کھول ہی رہے تھے کہ راہب نے ان کے بیچ سے گھستے ہوئے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیا اور بولا: یہ سارے جہان کے سردار ہیں، یہ سارے جہان کے سردار ہیں، یہ سارے جہان کے رب کے رسول ہیں، اللہ انہیں سارے جہان کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گا، تو اس سے قریش کے بوڑھوں نے پوچھا: تمہیں یہ کیسے معلوم ہوا؟ تو اس نے کہا: جب تم لوگ اس ٹیلے سے اترے تو کوئی درخت اور پتھر ایسا نہیں رہا جو سجدہ میں نہ گر پڑا ہو، اور یہ دونوں صرف نبی ہی کو سجدہ کیا کرتے ہیں، اور میں انہیں مہر نبوت سے پہچانتا ہوں جو شانہ کی ہڈی کے سرے کے نیچے سیب کے مانند ہے، پھر وہ واپس گیا اور ان کے لیے کھانا تیار کیا، جب وہ کھانا لے کر ان کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ چرانے گئے تھے تو اس نے کہا: کسی کو بھیج دو کہ ان کو بلا کر لائے، چنانچہ آپ آئے اور ایک بدلی آپ پر سایہ کئے ہوئے تھی، جب آپ لوگوں کے قریب ہوئے تو انہیں درخت کے سایہ میں پہلے ہی سے بیٹھے پایا، پھر جب آپ بیٹھ گئے تو درخت کا سایہ آپ پر جھک گیا اس پر راہب بول اٹھا: دیکھو! درخت کا سایہ آپ پر جھک گیا ہے، پھر راہب ان کے سامنے کھڑا رہا اور ان سے قسم دے کر کہہ رہا تھا کہ انہیں روم نہ لے جاؤ اس لیے کہ روم کے لوگ دیکھتے ہی انہیں ان کے اوصاف سے پہچان لیں گے اور انہیں قتل کر ڈالیں گے، پھر وہ مڑا تو دیکھا کہ سات آدمی ہیں جو روم سے آئے ہوئے ہیں تو اس نے بڑھ کر ان سب کا استقبال کیا اور پوچھا آپ لوگ کیوں آئے ہیں؟ ان لوگوں نے کہا: ہم اس نبی کے لیے آئے ہیں جو اس مہینہ میں آنے والا ہے، اور کوئی راستہ ایسا باقی نہیں بچا ہے جس کی طرف کچھ نہ کچھ لوگ نہ بھیجے گئے ہوں، اور جب ہمیں تمہارے اس راستہ پر اس کی خبر لگی تو ہم تمہاری اس راہ پر بھیجے گئے، تو اس نے پوچھا: کیا تمہارے پیچھے کوئی اور ہے جو تم سے بہتر ہو؟ ان لوگوں نے کہا: ہمیں تو تمہارے اس راستہ پر اس کی خبر لگی تو ہم اس پر ہو لیے اس نے کہا: اچھا یہ بتاؤ کہ اللہ جس امر کا فیصلہ فرما لے کیا لوگوں میں سے اسے کوئی ٹال سکتا ہے؟ ان لوگوں نے کہا: نہیں، اس نے کہا: پھر تم اس سے بیعت کرو، اور اس کے ساتھ رہو، پھر وہ عربوں کی طرف متوجہ ہو کر بولا: میں تم سے اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں کہ تم میں سے اس کا ولی کون ہے؟ لوگوں نے کہا: ابوطالب، تو وہ انہیں برابر قسم دلاتا رہا یہاں تک کہ ابوطالب نے انہیں واپس مکہ لوٹا دیا اور ابوبکر رضی الله عنہ نے آپ کے ساتھ بلال رضی الله عنہ کو بھی بھیج دیا اور راہب نے آپ کو کیک اور زیتون کا توشہ دیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ | Munkar | null | null | Daif | tirmidhi | 16 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Munkar | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,621 | 3,621 | عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کی گئی تو آپ چالیس سال کے تھے، پھر آپ مکہ میں تیرہ سال تک رہے اور مدینہ میں دس سال تک، اور آپ کی وفات ہوئی تو آپ ترسٹھ ( ۶۳ ) سال کے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 17 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,622 | 3,622 | عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ ( ۶۵ ) سال کے تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: اسی طرح سے ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ہے اور ان سے محمد بن اسماعیل بخاری نے اسی کے مثل روایت کی ہے۔ | Shadh | null | null | Daif | tirmidhi | 18 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Shadh | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,623 | 3,623 | انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ بہت لمبے قد والے تھے نہ بہت ناٹے اور نہ نہایت سفید، نہ بالکل گندم گوں، آپ کے سر کے بال نہ گھنگرالے تھے نہ بالکل سیدھے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو چالیسویں سال کے شروع میں مبعوث فرمایا، پھر مکہ میں آپ دس برس رہے اور مدینہ میں دس برس اور ساٹھویں برس ۱؎ کے شروع میں اللہ نے آپ کو وفات دی اور آپ کے سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہیں رہے ہوں گے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 19 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,624 | 3,624 | جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکہ میں ایک پتھر ہے جو مجھے ان راتوں میں جن میں میں مبعوث کیا گیا تھا سلام کیا کرتا تھا، اسے میں اب بھی پہچانتا ہوں“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 20 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,625 | 3,625 | سمرہ بن جندب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک بڑے برتن میں صبح سے شام تک کھاتے رہے، دس آدمی اٹھتے تھے اور دس بیٹھتے تھے، ہم نے ( سمرہ سے ) کہا: تو اس پیالہ نما بڑے برتن میں کچھ بڑھایا نہیں جاتا تھا؟ انہوں نے کہا: تمہیں تعجب کس بات پر ہے؟ اس میں بڑھایا نہیں جاتا تھا مگر وہاں سے، اور انہوں نے اپنے ہاتھ سے آسمان کی جانب اشارہ کیا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 21 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,626 | 3,626 | علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ میں تھا، جب ہم اس کے بعض اطراف میں نکلے تو جو بھی پہاڑ اور درخت آپ کے سامنے آتے سبھی ”السلام علیک یا رسول اللہ“ کہتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- کئی لوگوں نے یہ حدیث ولید بن ابی ثور سے روایت کی ہے اور ان سب نے «عن عباد أبي يزيد» کہا ہے، اور انہیں میں سے فروہ بن ابی المغراء بھی ہیں ۱؎۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 22 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,627 | 3,627 | انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے ایک تنے سے ٹیک لگا کر خطبہ دیتے تھے، پھر لوگوں نے آپ کے لیے ایک منبر تیار کر دیا، آپ نے اس پر خطبہ دیا تو وہ تنا رونے لگا جیسے اونٹنی روتی ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اتر کر اس پر ہاتھ پھیرا تب وہ چپ ہوا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- انس والی حدیث حسن صحیح غریب ہے، ۲- اس باب میں ابی، جابر، ابن عمر، سہل بن سعد، ابن عباس اور ام سلمہ رضی الله عنہا سے بھی احادیث آئی ہیں۔ | Sahih | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 23 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,628 | 3,628 | عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: کیسے میں جانوں کہ آپ نبی ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اگر میں اس کھجور کے درخت کی اس ٹہنی کو بلا لوں تو کیا تم میرے بارے میں اللہ کے رسول ہونے کی گواہی دو گے؟“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا تو وہ ( ٹہنی ) کھجور کے درخت سے اتر کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے گر پڑی، پھر آپ نے فرمایا: ”لوٹ جا تو وہ واپس چلی گئی یہ دیکھ کر وہ اعرابی اسلام لے آیا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Daif | tirmidhi | 24 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,629 | 3,629 | ابوزید بن اخطب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے چہرے پر پھیرا اور میرے لیے دعا فرمائی، عزرہ کہتے ہیں: وہ ایک سو بیس سال تک پہنچے ہیں پھر بھی ان کے سر کے صرف چند بال سفید ہوئے تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- ابوزید کا نام عمرو بن اخطب ہے۔ | Sahih | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 25 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,630 | 3,630 | انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ابوطلحہ رضی الله عنہ نے ام سلیم رضی الله عنہما سے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنی، وہ کمزور تھی، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ آپ بھوکے ہیں، کیا تمہارے پاس کوئی چیز کھانے کی ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، تو انہوں نے جو کی کچھ روٹیاں نکالیں پھر اپنی اوڑھنی نکالی اور اس کے کچھ حصہ میں روٹیوں کو لپیٹ کر میرے ہاتھ یعنی بغل کے نیچے چھپا دیں اور اوڑھنی کا کچھ حصہ مجھے اڑھا دیا، پھر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، جب میں اسے لے کر آپ کے پاس آیا تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں بیٹھے ملے اور آپ کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تھے، تو میں جا کر ان کے پاس کھڑا ہو گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہیں ابوطلحہ نے بھیجا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ نے پوچھا: ”کھانا لے کر؟“ میں نے کہا: جی ہاں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان تمام لوگوں سے جو آپ کے ساتھ تھے فرمایا: ”اٹھو چلو“، چنانچہ وہ سب چل پڑے اور میں ان کے آگے آگے چلا، یہاں تک کہ میں ابوطلحہ رضی الله عنہ کے پاس آیا اور انہیں اس کی خبر دی، ابوطلحہ رضی الله عنہ نے کہا: ام سلیم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں، اور لوگ بھی آپ کے ساتھ ہیں اور ہمارے پاس کچھ نہیں جو ہم انہیں کھلائیں، ام سلیم نے کہا: اللہ اور اس کے رسول کو خوب معلوم ہے، تو ابوطلحہ رضی الله عنہ چلے اور آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور ابوطلحہ رضی الله عنہ آپ کے ساتھ تھے، یہاں تک کہ دونوں اندر آ گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام سلیم! جو تمہارے پاس ہے اسے لے آؤ“، چنانچہ وہ وہی روٹیاں لے کر آئیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں توڑنے کا حکم دیا، چنانچہ وہ توڑی گئیں اور ام سلیم نے اپنے گھی کی کُپّی کو اس پر اوندھا کر دیا اور اسے اس میں چیپڑ دیا، پھر اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھا جو اللہ نے پڑھوانا چاہا، پھر آپ نے فرمایا: ”دس آدمیوں کو اندر آنے دو“، تو انہوں نے انہیں آنے دیا اور وہ کھا کر آسودہ ہو گئے، پھر وہ نکل گئے، پھر آپ نے فرمایا: ”دس کو اندر آنے دو“، تو انہوں نے انہیں آنے دیا وہ بھی کھا کر خوب آسودہ ہو گئے اور نکل گئے، اس طرح سارے لوگوں نے خوب شکم سیر ہو کر کھایا اور وہ سب کے سب ستر یا اسی آدمی تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 26 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,631 | 3,631 | انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، عصر کا وقت ہو گیا تھا، لوگوں نے وضو کا پانی ڈھونڈھا، لیکن وہ نہیں پا سکے، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ وضو کا پانی لایا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس برتن میں اپنا ہاتھ رکھا اور لوگوں کو حکم دیا کہ وہ اس سے وضو کریں، وہ کہتے ہیں: تو میں نے آپ کی انگلیوں کے نیچے سے پانی ابلتے دیکھا، پھر لوگوں نے وضو کیا یہاں تک کہ ان میں کا جو سب سے آخری شخص تھا اس نے بھی وضو کر لیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- انس کی یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں عمران بن حصین، ابن مسعود، جابر اور زیاد بن حارث صدائی رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 27 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,632 | 3,632 | ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ پہلی وہ چیز جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی ابتداء ہوئی اور جس وقت اللہ نے اپنے اعزاز سے آپ کو نوازنے اور آپ کے ذریعہ بندوں پر اپنی رحمت و بخشش کا ارادہ کیا وہ یہ تھی کہ آپ جو بھی خواب دیکھتے تھے اس کی تعبیر صبح کے پو پھٹنے کی طرح ظاہر ہو جاتی تھی ۱؎، پھر آپ کا حال ایسا ہی رہا جب تک اللہ نے چاہا، ان دنوں خلوت و تنہائی آپ کو ایسی مرغوب تھی کہ اتنی مرغوب کوئی اور چیز نہ تھی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ | Hasan Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 28 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,633 | 3,633 | عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ تم لوگ اللہ کی نشانیوں کو عذاب سمجھتے ہو اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اسے برکت سمجھتے تھے، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھاتے تھے اور ہم کھانے کو تسبیح پڑھتے سنتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک برتن لایا گیا اس میں آپ نے اپنا ہاتھ رکھا تو آپ کی انگلیوں کے بیچ سے پانی ابلنے لگا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آؤ اس برکت پانی سے وضو کرو اور یہ بابرکت آسمان سے نازل ہو رہی ہے، یہاں تک کہ ہم سب نے وضو کر لیا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih Bukhari | tirmidhi | 29 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,634 | 3,634 | ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ حارث بن ہشام رضی الله عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: آپ کے پاس وحی کیسے آتی ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کبھی کبھی وہ میرے پاس گھنٹی کی آواز ۱؎ کی طرح آتی ہے اور یہ میرے لیے زیادہ سخت ہوتی ہے ۲؎ اور کبھی کبھی فرشتہ میرے سامنے آدمی کی شکل میں آتا ہے اور مجھ سے کلام کرتا ہے، تو وہ جو کہتا ہے اسے میں یاد کر لیتا ہوں، عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: چنانچہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت جاڑے کے دن میں آپ پر وحی اترتے دیکھی جب وہ وحی ختم ہوتی تو آپ کی پیشانی پر پسینہ آیا ہو۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 30 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,635 | 3,635 | براء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کسی شخص کو جس کے بال کان کی لو کے نیچے ہوں سرخ جوڑے ۱؎ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا، آپ کے بال آپ کے دونوں کندھوں سے لگے ہوتے تھے ۲؎، اور آپ کے دونوں کندھوں میں کافی فاصلہ ہوتا تھا ۳؎، نہ آپ پستہ قد تھے نہ بہت لمبے ۴؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 31 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,636 | 3,636 | ابواسحاق کہتے ہیں کہ ایک شخص نے براء سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک تلوار کی طرح تھا؟ انہوں نے کہا: نہیں، بلکہ چاند کی مانند تھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih Bukhari | tirmidhi | 32 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,637 | 3,637 | علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ لمبے تھے نہ پستہ قد، آپ کی ہتھیلیاں اور پاؤں گوشت سے پُر تھے، آپ بڑے سر اور موٹے جوڑوں والے تھے، ( یعنی گھٹنے اور کہنیاں گوشت سے پُر اور فربہ تھیں ) ، سینہ سے ناف تک باریک بال تھے، جب چلتے تو آگے جھکے ہوئے ہوتے گویا آپ اوپر سے نیچے اتر رہے ہیں، میں نے نہ آپ سے پہلے اور نہ آپ کے بعد کسی کو آپ جیسا دیکھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 33 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,638 | 3,638 | ابراہیم بن محمد جو علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کی اولاد میں سے ہیں ان سے روایت ہے کہ علی رضی الله عنہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کرتے تو کہتے: نہ آپ بہت لمبے تھے نہ بہت پستہ قد، بلکہ لوگوں میں درمیانی قد کے تھے، آپ کے بال نہ بہت گھونگھریالے تھے نہ بالکل سیدھے، بلکہ ان دونوں کے بیچ میں تھے، نہ آپ بہت موٹے تھے اور نہ چہرہ بالکل گول تھا، ہاں اس میں کچھ گولائی ضرور تھی، آپ گورے سفید سرخی مائل، سیاہ چشم، لمبی پلکوں والے، بڑے جوڑوں والے اور بڑے شانہ والے تھے، آپ کے جسم پر زیادہ بال نہیں تھے، صرف بالوں کا ایک خط سینہ سے ناف تک کھنچا ہوا تھا، دونوں ہتھیلیاں اور دونوں قدم گوشت سے پُر تھے جب چلتے زمین پر پیر جما کر چلتے، پلٹتے تو پورے بدن کے ساتھ پلٹتے، آپ کے دونوں شانوں کے بیچ میں مہر نبوت تھی، آپ خاتم النبیین تھے، لوگوں میں آپ سب سے زیادہ سخی تھے، آپ کھلے دل کے تھے، یعنی آپ کا سینہ بغض و حسد سے آئینہ کے مانند پاک و صاف ہوتا تھا، اور سب سے زیادہ سچ بولنے والے، نرم مزاج اور سب سے بہتر رہن سہن والے تھے، جو آپ کو یکایک دیکھتا ڈر جاتا اور جو آپ کو جان اور سمجھ کر آپ سے گھل مل جاتا وہ آپ سے محبت کرنے لگتا، آپ کی توصیف کرنے والا کہتا: نہ آپ سے پہلے میں نے کسی کو آپ جیسا دیکھا ہے اور نہ آپ کے بعد۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، اس کی سند متصل نہیں ہے، ۲- ( نسائی کے شیخ ) ابو جعفر کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کی تفسیر میں اصمعی کو کہتے ہوئے سنا کہ «الممغط» کے معنی لمبائی میں جانے والے کے ہیں، میں نے ایک اعرابی کو سنا وہ کہہ رہا تھا «تمغط فی نشابة» یعنی اس نے اپنا تیر بہت زیادہ کھینچا اور «متردد» ایسا شخص ہے جس کا بدن ٹھنگنے پن کی وجہ سے بعض بعض میں گھسا ہوا ہو اور «قطط» سخت گھونگھریالے بال کو کہتے ہیں، اور «رَجِل» اس آدمی کو کہتے ہیں جس کے بالوں میں تھوڑی خمید گی ہو اور «مطہم» ایسے جسم والے کو کہتے ہیں جو موٹا اور زیادہ گوشت والا ہو اور «مکلثم» جس کا چہرہ گول ہو اور «مشدب» وہ شخص ہے جس کی پیشانی میں سرخی ہو اور «ادعج» وہ شخص ہے جس کے آنکھوں کی سیاہی خوب کالی ہو اور «اہدب» وہ ہے جس کی پلکیں لمبی ہوں اور «کتد» دونوں شانوں کے ملنے کی جگہ کو کہتے ہیں اور «مسربة» وہ باریک بال ہیں جو ایک خط کی طرح سینہ سے ناف تک چلے گئے ہوں اور «شثن» وہ شخص ہے جس کے ہتھیلیوں اور پیروں کی انگلیاں موٹی ہوں، اور «تقلع» سے مراد پیر جما جما کر طاقت سے چلنا ہے اور «صبب» اترنے کے معنی میں ہے، عرب کہتے ہیں «انحدر نافی صبوب وصبب» یعنی ہم بلندی سے اترے «جلیل المشاش» سے مراد شانوں کے سرے ہیں، یعنی آپ بلند شانہ والے تھے، اور «عشرة» سے مراد رہن سہن ہے اور «عشیرہ» کے معنیٰ رہن سہن والے کے ہیں اور «بدیھة» کے معنی یکایک اور یکبارگی کے ہیں، عرب کہتے ہیں «بَدَهْتُهُ بِأَمْرٍ» میں ایک معاملہ کو لے کر اس کے پاس اچانک آیا۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 34 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,639 | 3,639 | ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہاری طرح جلدی جلدی نہیں بولتے تھے بلکہ آپ ایسی گفتگو کرتے جس میں ٹھہراؤ ہوتا تھا، جو آپ کے پاس بیٹھا ہوتا وہ اسے یاد کر لیتا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ہم اسے صرف زہری کی روایت سے جانتے ہیں، ۲- اسے یونس بن یزید نے بھی زہری سے روایت کیا ہے۔ | Hasan | null | null | Sahih | tirmidhi | 35 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,640 | 3,640 | انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( بسا اوقات ) ایک کلمہ تین بار دہراتے تھے تاکہ اسے ( اچھی طرح ) سمجھ لیا جائے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ہم اسے صرف عبداللہ بن مثنیٰ کی روایت سے جانتے ہیں۔ | Hasan Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 36 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,641 | 3,641 | عبداللہ بن حارث بن جزء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر مسکرانے والا میں نے کسی کو نہیں دیکھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Daif | tirmidhi | 37 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,642 | 3,642 | عبداللہ بن حارث بن جزء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنسی صرف مسکراہٹ ہوتی تھی ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے لیث بن سعد کی روایت سے جانتے ہیں۔ | Sahih | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 38 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,643 | 3,643 | سائب بن یزید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میری خالہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر گئیں، انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرا بھانجہ بیمار ہے، تو آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لیے برکت کی دعا فرمائی، آپ نے وضو کیا تو میں نے آپ کے وضو کا بچا ہوا پانی پی لیا، پھر میں آپ کے پیچھے کھڑا ہو گیا، اور میں نے آپ کے دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت دیکھی وہ چھپر کھٹ ( کے پردے ) کی گھنڈی کی طرح تھی ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: کبوتر کے انڈے کو «زر» کہا جاتا ہے ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، ۲- اس باب میں سلمان، قرہ بن ایاس مزنی، جابر بن سمرہ، ابورمثہ، بریدہ اسلمی، عبداللہ بن سرجس، عمرو بن اخطب اور ابو سعید خدری رضی الله عنہم سے احادیث آئی ہیں۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 39 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,644 | 3,644 | جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت یعنی جو آپ کے دونوں شانوں کے درمیان تھی کبوتر کے انڈے کے مانند سرخ رنگ کی ایک گلٹی تھی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Daif | tirmidhi | 40 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,645 | 3,645 | جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں پنڈلیاں مناسب باریکی ۱؎ لیے ہوئے تھیں اور آپ کا ہنسنا صرف مسکرانا تھا، اور جب میں آپ کو دیکھتا تو کہتا کہ آپ آنکھوں میں سرمہ لگائے ہوئے ہیں، حالانکہ آپ سرمہ نہیں لگائے ہوتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔ | Daif | null | null | Daif | tirmidhi | 41 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,646 | 3,646 | جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا منہ مبارک کشادہ تھا، آپ کی آنکھ کے ڈورے سرخ تھے اور ایڑیاں کم گوشت والی تھیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | null | null | null | Sahih Muslim | tirmidhi | 42 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,647 | 3,647 | جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کشادہ منہ والے تھے، آپ کی آنکھ کے ڈورے سرخ اور ایڑیاں کم گوشت والی تھیں۔ شعبہ کہتے ہیں: میں نے سماک سے پوچھا: «ضليع الفم» کے کیا معنی ہیں؟ تو انہوں نے کہا: اس کے معنی کشادہ منہ کے ہیں، میں نے پوچھا «أشكل العينين» کے کیا معنی ہیں؟ تو انہوں نے کہا: اس کے معنی بڑی آنکھ والے کے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے پوچھا: «منهوش العقب» کے کیا معنی ہیں؟ تو انہوں نے کہا: کم گوشت کے ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih Muslim | tirmidhi | 43 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,648 | 3,648 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت کسی کو نہیں دیکھا، گویا آپ کے چہرہ پر سورج پھر رہا ہے، اور نہ میں نے کسی کو آپ سے زیادہ تیز رفتار دیکھا، گویا زمین آپ کے لیے لپیٹ دی جاتی تھی، ہمیں آپ کے ساتھ چلنے میں زحمت اٹھانی پڑتی تھی اور آپ کوئی دقت محسوس کئے بغیر چلے جاتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔ | Daif | null | null | Sahih | tirmidhi | 44 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,649 | 3,649 | جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء میرے سامنے پیش کئے گئے تو موسیٰ علیہ السلام ایک چھریرے جوان تھے، گویا وہ قبیلہ شنوءہ کے ایک فرد ہیں اور میں نے عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کو دیکھا تو میں نے جن لوگوں کو دیکھا ہے ان میں سب سے زیادہ ان سے مشابہت رکھنے والے عروہ بن مسعود رضی الله عنہ ہیں اور میں نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا تو ان سے زیادہ مشابہت رکھنے والا تمہارا یہ ساتھی ہے ۱؎، اور اس سے مراد آپ خود اپنی ذات کو لیتے تھے، اور میں نے جبرائیل علیہ السلام کو دیکھا تو جن لوگوں کو میں نے دیکھا ہے ان میں سب سے زیادہ ان سے مشابہت رکھنے والے دحیہ کلبی ہیں، یہ خلیفہ کلبی کے بیٹے ہیں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih Muslim | tirmidhi | 45 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,650 | 3,650 | عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ ( ۶۵ ) سال کے تھے ۱؎۔ | Shadh | null | null | Hasan | tirmidhi | 46 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Shadh | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,651 | 3,651 | عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کا بیان ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ ( ۶۵ ) سال کے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔ | Shadh | null | null | Hasan | tirmidhi | 47 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Shadh | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,652 | 3,652 | عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تیرہ ( ۱۳ ) سال رہے یعنی آپ پر تیرہ سال تک وحی کی جاتی رہی اور آپ کی وفات ترسٹھ ( ۶۳ ) سال کی عمر میں ہوئی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی یہ حدیث عمرو بن دینار کی روایت سے حسن غریب ہے، ۲- اس باب میں عائشہ، انس اور دغفل بن حنظلہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- اور دغفل کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ تو سماع صحیح ہے اور نہ ہی رؤیت۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 48 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,653 | 3,653 | جریر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے معاویہ رضی الله عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ ترسٹھ سال کے تھے اور ابوبکر اور عمر رضی الله عنہما بھی ترسٹھ سال کے تھے اور میں بھی ( اس وقت ) ترسٹھ سال کا ہوں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih Muslim | tirmidhi | 49 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,654 | 3,654 | ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ ترسٹھ سال کے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اور اسے زہری کے بھتیجے ( محمد بن عبداللہ بن مسلم ) نے بھی زہری سے اور زہری نے عروہ کے واسطہ سے عائشہ سے اسی کے مثل روایت کی ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih | tirmidhi | 50 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,655 | 3,655 | عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ہر خلیل کی «خلت» ( دوستی ) سے بری ہوں اور اگر میں کسی کو خلیل ( دوست ) بناتا تو ابن ابی قحافہ کو، یعنی ابوبکر رضی الله عنہ کو خلیل بناتا، اور تمہارا یہ ساتھی اللہ کا خلیل ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابو سعید خدری، ابوہریرہ، ابن زبیر اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ | Sahih | null | null | Sahih - Bukhari And Muslim | tirmidhi | 51 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,656 | 3,656 | عمر بن خطاب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ابوبکر ہمارے سردار ہیں اور ہم میں سب سے بہتر ہیں اور وہ ہم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح غریب ہے۔ | Hasan | null | null | Sahih Bukhari | tirmidhi | 52 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Hasan | Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,657 | 3,657 | عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی الله عنہا سے پوچھا: صحابہ میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ کون محبوب تھے؟ انہوں نے کہا: ابوبکر، میں نے پوچھا: پھر کون؟ انہوں نے کہا: عمر، میں نے پوچھا: پھر کون؟ کہا: پھر ابوعبیدہ بن جراح، میں نے پوچھا: پھر کون؟ تو وہ خاموش رہیں ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Isnaad Sahih | tirmidhi | 53 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,658 | 3,658 | ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلند درجات والوں کو ( جنت میں ) جو ان کے نیچے ہوں گے، ایسے ہی دیکھیں گے جیسے تم آسمان کے افق پر طلوع ہونے والے ستارے کو دیکھتے ہو اور ابوبکر و عمر رضی الله عنہما دونوں انہیں میں سے ہوں گے اور کیا ہی خوب ہیں دونوں“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے، یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی عطیہ کے واسطہ سے ابو سعید خدری سے آئی ہے۔ | Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 54 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,659 | 3,659 | ابومعلی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ دیا تو فرمایا: ”ایک شخص کو اس کے رب نے اختیار دیا کہ وہ دینا میں جتنا رہنا چاہے رہے اور جتنا کھانا چاہے کھا لے یا اپنے رب سے ملنے کو ( ترجیح دے ) تو اس نے اپنے رب سے ملنے کو پسند کیا، وہ کہتے ہیں: یہ سن کر ابوبکر رضی الله عنہ رو پڑے، تو صحابہ نے کہا: کیا تمہیں اس بوڑھے کے رونے پر تعجب نہیں ہوتا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نیک بندے کا ذکر کیا کہ اس کے رب نے دو باتوں میں سے ایک کا اسے اختیار دیا کہ وہ دنیا میں رہے یا اپنے رب سے ملے، تو اس نے اپنے رب سے ملاقات کو پسند کیا۔ ابوبکر رضی الله عنہ ان میں سب سے زیادہ ان باتوں کو جاننے والے تھے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سن کر ) ابوبکر رضی الله عنہ نے کہا: بلکہ ہم اپنے باپ دادا، اپنے مال سب کو آپ پر قربان کر دیں گے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی آدمی ایسا نہیں جو ابن ابی قحافہ سے بڑھ کر میرا حق صحبت ادا کرنے والا ہو اور میرے اوپر اپنا مال خرچ کرنے والا ہو، اگر میں کسی کو خلیل ( گہرا دوست ) بناتا تو ابن ابی قحافہ کو دوست بناتا، لیکن ( ہمارے اور ان کے درمیان ) ایمان کی دوستی موجود ہے“۔ یہ کلمہ آپ نے دو یا تین بار فرمایا، پھر فرمایا: ”تمہارا یہ ساتھی ( یعنی خود ) اللہ کا خلیل ( دوست ) ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس باب میں ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے بھی روایت آئی ہے اور یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- یہ حدیث ابو عوانہ کے واسطہ سے عبدالملک بن عمیر سے ایک دوسری سند سے بھی آئی ہے، اور «أمن إلينا» میں «إلى»، «على» کے معنی میں ہے، یعنی مجھ پر سب سے زیادہ احسان کرنے والا۔ | Daif Isnaad | null | null | Daif | tirmidhi | 55 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Daif Isnaad | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,660 | 3,660 | ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر بیٹھ کر فرمایا: ”ایک بندے کو اللہ نے اختیار دیا کہ وہ دنیا کی رنگینی کو پسند کرے یا ان چیزوں کو جو اللہ کے پاس ہیں“، تو اس نے ان چیزوں کو اختیار کیا جو اللہ کے پاس ہیں، اسے سنا تو ابوبکر رضی الله عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! ہم نے اپنے باپ دادا اور اپنی ماؤں کو آپ پر قربان کیا ۱؎ ہمیں تعجب ہوا، لوگوں نے کہا: اس بوڑھے کو دیکھو! اللہ کے رسول ایک ایسے بندے کے بارے میں خبر دے رہے ہیں جسے اللہ نے یہ اختیار دیا کہ وہ یا تو دنیا کی رنگینی کو اپنا لے یا اللہ کے پاس جو کچھ ہے اسے اپنا لے، اور یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے اپنے آباء و اجداد اور ماؤں کو آپ پر قربان کیا، جس بندے کو اللہ نے اختیار دیا وہ خود اللہ کے رسول تھے، اور ابوبکر رضی الله عنہ اسے ہم میں سب سے زیادہ جاننے والے تھے، ابوبکر رضی الله عنہ کی بات سن کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بڑھ کر میرا حق صحبت ادا کرنے والے اور سب سے زیادہ میرے اوپر اپنا مال خرچ کرنے والے ابوبکر ہیں، اگر میں کسی کو خلیل ( گہرا دوست ) بناتا، تو ابوبکر کو بناتا لیکن اسلام کی اخوت ہی کافی ہے اور مسجد میں ( یعنی مسجد کی طرف ) کوئی کھڑکی باقی نہ رہے سوائے ابوبکر کی کھڑکی کے ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ | Sahih | null | null | Sahih - Agreed Upon | tirmidhi | 56 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan Sahih |
||
Jami At Tirmidhi | 3,661 | 3,661 | ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی کا ہمارے اوپر کوئی ایسا احسان نہیں جسے میں نے چکا نہ دیا ہو سوائے ابوبکر کے، کیونکہ ان کا ہمارے اوپر اتنا بڑا احسان ہے کہ جس کا پورا پورا بدلہ قیامت کے دن انہیں اللہ ہی دے گا، کسی کے مال سے کبھی بھی مجھے اتنا فائدہ نہیں پہنچا جتنا مجھے ابوبکر کے مال نے پہنچایا ہے، اگر میں کسی کو خلیل ( گہرا دوست ) بنانے والا ہوتا تو ابوبکر کو خلیل بناتا، سن لو تمہارا یہ ساتھی ( یعنی خود ) اللہ کا خلیل ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔ | Sahih | null | null | Daif | tirmidhi | 57 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,662 | 3,662 | حذیفہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اقتداء کرو ان دونوں کی جو میرے بعد ہوں گے، یعنی ابوبکر و عمر کی“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- اس باب میں ابن مسعود سے بھی روایت ہے، ۳- سفیان ثوری نے یہ حدیث عبدالملک بن عمیر سے اور عبدالملک بن عمیر نے ربعی کے آزاد کردہ غلام کے واسطہ سے ربعی سے اور ربعی نے حذیفہ کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔ | Sahih | null | null | Hasan | tirmidhi | 58 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | null | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,663 | 3,663 | حذیفہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو آپ نے فرمایا: ”میں نہیں جانتا کہ میں تمہارے درمیان کب تک رہوں گا، لہٰذا تم لوگ ان دونوں کی پیروی کرو جو میرے بعد ہوں گے اور آپ نے ابوبکر و عمر رضی الله عنہما کی جانب اشارہ کیا“۔ | Sahih | null | null | Isnaad Hasan | tirmidhi | 59 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |
||
Jami At Tirmidhi | 3,664 | 3,664 | انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر و عمر رضی الله عنہما کے سلسلہ میں فرمایا: ”یہ دونوں جنت کے ادھیڑ عمر والوں کے سردار ہوں گے، خواہ وہ اگلے ہوں یا پچھلے، سوائے انبیاء و مرسلین کے، ( آپ نے فرمایا: ) ”علی ان دونوں کو اس بات کی خبر مت دینا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔ | null | null | null | Hasan | tirmidhi | 60 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Hasan |
||
Jami At Tirmidhi | 3,665 | 3,665 | علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اچانک ابوبکر و عمر رضی الله عنہما نمودار ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دونوں جنت کے ادھیڑ عمر کے لوگوں کے سردار ہیں، خواہ وہ اگلے ہوں یا پچھلے، سوائے انبیاء و مرسلین کے لیکن علی! تم انہیں نہ بتانا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے غریب ہے، ۲- ولید بن محمد موقری حدیث بیان کرنے میں ضعیف ہیں اور علی بن حسین نے علی سے نہیں سنا ہے، ۳- علی رضی الله عنہ سے یہ حدیث اس سند کے علاوہ دوسری سند سے بھی آئی ہے، ۴- اس باب میں انس اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ | Sahih | null | null | Daif | tirmidhi | 61 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | Daif |
||
Jami At Tirmidhi | 3,666 | 3,666 | علی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر و عمر جنت کے ادھیڑ عمر کے لوگوں کے سردار ہیں، خواہ وہ اگلے ہوں یا پچھلے، سوائے نبیوں اور رسولوں کے، لیکن علی! تم انہیں نہ بتانا“۔ | Sahih | null | null | Daif | tirmidhi | 62 | Chapters on Virtues | urd-tirmidhi | Unknown | Urdu | true | rtl | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.json | https://cdn.jsdelivr.net/gh/fawazahmed0/hadith-api@1/editions/urd-tirmidhi.min.json | null | null | null | Sahih | null |